कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دیولگاؤں مہی: ضلع پریشد اردو اسکول میں ‘ کھری کمائی دِن کا اہتمام

بلڈھانہ:5؍جنوری (نمائندہ) ودربھ کے معروف تعلیمی ادارے ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی ضلع بلڈانہ میں یومِ جمہوریہ تقاریب کے ضمن میں جشنِ اطفال (چلڈرن فیسٹول) کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ فیسٹول کے پہلے دن 4 جنوری کو اسکول احاطے میں کھری کمائی دن (کینٹین ڈے) کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی ضلع بلڈانہ اپنی معیاری تعلیم کے لئے علاقہ بھر میں معروف ہے۔ اس اسکول میں محنتی و باصلاحیت اساتذہ کی جانب سے بچوں کی عمدہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ تعلیم و تربیت کے علاوہ اسکول میں ہمہ اقسام کی ہم نصابی و غیرنصابی سرگرمیاں بھی انجام دی جاتی ہیں۔ مختلف مواقع کی مناسبت سے مختلف قومی و ثقافتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ ہر سال اسکول کی جانب سے جنوری کے مہینے میں جشنِ جمہوریہ تقاریب منائی جاتی ہیں جس کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ امسال بھی اسکول میں جشنِ جمہوریہ تقاریب جاری ہیں۔ جشنِ جمہوریہ تقاریب کی پہلی سرگرمی کے طور پر اسکول کی جانب سے کھری کمائی دن کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ کو تجارت و کاروبار سے عملاً واقف کرانے، انہیں نفع و نقصان کے تصور سے روشناس کرانے نیز انہیں اپنے سرپرستوں کی گاڑھی کمائی کا احساس دلانے کے مقصد سے اس کینٹین ڈے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے کھانے پینے کی مختلف اشیاء کی دکانیں اسکول کے احاطے میں سجائی تھیں جبکہ دیگر طلبہ نے ان دکانوں سے خریداری کی۔ طلبہ کے علاوہ سرپرستوں، اہلیان دیولگاؤں مہی، تمام اساتذہ اور اسکول انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران و اراکین نے بھی کینٹین ڈے کے موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پڑوس کے مولانا آزاد ہائی اسکول کے طلبہ اورمعلمین و معلمات نے بھی وزٹ کی۔ اس موقع پر ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے صدر مدرس شیخ ضمیر رضا سر، سینئر معلمین شیخ افسر سر، لحاظ احمد سر ،عبدالرحیم سر، شیخ حنیف سر، شیخ عمران سر، تنویر جہاں باجی اور عبدالرحمٰن سر نے نگرانی کی۔ اسکول انتظامی کمیٹی کے صدر شیخ فرید، نائب صدر شیخ علیم، ، اراکین سید سعید ،جنید قریشی، شیخ سرفراز ، شیخ انیس، شیخ حسین ، شیخ ذوالفقار ،ذوالفقار خان ،مظفر خان ، ماہر تعلیم شیخ سمیر اور گرام پنچایت ممبر شیخ عتیق و دیگر نے اسکول کا دورہ کرتے ہوئے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تمام طلبہ اس پروگرام سے خوب محظوظ ہوئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے