कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہائی اسکول، ملاڈ ایسٹ میں “موثر طریقے سے پڑھاٸی کیسے کریں؟” پروگرام کا کامیاب انعقاد

ملاڈ ممبئی:22؍دسمبر(محمد رفیق شیخ)الفلاح ہائی اسکول، ملاڈ ایسٹ میں ایس ایس سی طلبہ کے لیے ایک نہایت اہم اور رہنمائی سے بھرپور پروگرام بعنوان موثر طریقے سے پڑھاٸی کیسے کریں؟ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی معروف کیریئر کونسلر اور ماہرِ تعلیم جناب نجم الدین صاحب تھے، جنہوں نے طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے نہایت مؤثر خطاب کیا۔پروگرام کا آغاز مہمانِ خصوصی کے پُرتپاک استقبال سے ہوا، جہاں سپر وائزر محترمہ روبینہ دلوائی اور جناب سید حبیب الدین صاحب نے جناب نجم الدین صاحب کا گل ہاۓ عقیدت پیش کر کے استقبال کیا۔اپنے خطاب میں نجم الدین صاحب نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے محنت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور پر ایس ایس سی امتحان کے لیے وقت کے بہتر انتظام (ٹائم مینجمنٹ) پر مفصل رہنمائی فراہم کی اور بتایا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ پڑھائی کرنے سے امتحانی دباؤ میں نمایاں کمی آتی ہے۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ امتحان کے خوف اور ذہنی دباؤ سے دور رہیں کیونکہ پرسکون ذہن ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ سادہ مثالوں اور عملی مشوروں کے ذریعے انہوں نے امتحان کے دوران اعتماد برقرار رکھنے کے طریقے بتائے۔اس پروگرام میں اہداف کے تعین (گول سیٹنگ) اور مطالعہ کی منصوبہ بندی پر بھی خصوصی گفتگو کی گئی، جس سے طلبہ کو اپنی تعلیم کو بہتر انداز میں ترتیب دینے میں مدد ملی۔ طلبہ نے پورے جوش و خروش کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی اور اپنے سوالات کے ذریعے پروگرام کو مزید بامقصد بنایا۔پروگرام کے اختتام پر طلبہ نے اپنےتاثرات میں اس سیشن کو نہایت مفید اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ الفلاح ہائی اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایسے رہنمائی پروگراموں کا انعقاد طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے