कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین نے قومی ریاضی دن منعقد کیا گیا

جلگاؤں:22؍دسمبر(راست) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا شاہین اردو ہائی اسکول میں قومی ریاضی دن کا پرجوش انداز میں انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی شروعات صبح کی دعا کے ساتھ ہوئی۔ قومی ریاضی دن کے موقع پر جماعت پنجم تا ہفتم کے زویا اسلم خان،زویا الیاس،اربان شیخ انیس الدین،زویا شکیل،عرشمان کاشف انجم، ارہم شیخ رفیق،خدیجہ جاوید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف طلبہ نے اس دن کی مناسبت سے چارٹس اور ماڈلز کی نمائش کیں۔ یہ دن کیوں منایا جاتا ہے اس کی تفصیلی معلومات اقراء شاہین کے معاون معلم عتیق شیخ سر نے بچوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ریاضی بہت ہی آسان ہے مضمون ہے جیسے دیگر مضامین آسان ہے لیکن جسے ریاضی سمجھ نہ ائے اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لیے طلبہ و طالبات بالخصوص ریاضی مضمون میں مہارت حاصل کریں۔ پروگرام کی غرض و غایت کوثر خان سر نے کی اور پروگرام کے نظامت محسن شیخ سر نے فرمائی۔ قومی ریاضی دن کی مناسبت سے بچوں کے لیے ایک ان لائن کوز کمپٹیشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جسے فرحان شیخ نے ترتیب دی اور کئی بچوں نے اس سے استفادہ حاصل کیا۔ اس پروگرام میں جاوید شیخ سر،اب برکت شیخ سر،عمران خان سر وغیرہ نے شرکت کیں۔پروگرام کے انعقاد پر اسکول کے پرنسپل جناب قاضی ضمیر الدین سر،ذاکر بشیر سر،اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر شیخ کے ساتھ دیگر ممبران نے مبارک باد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے