कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے عظیم سانحہ ارتحال پر18؍دسمبر کو تعزیتی نشست

پربھنی :17؍دسمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )امتِ مسلمہ آج ایک ایسے مردِ حق سے محروم ہو گئی ہے جس کی زبان میں حکمت،جس کے عمل میں اخلاص، اور جس کی خاموشی میں بھی دعوت پوشیدہ تھی۔ حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ علم کے امین، عمل کے پیکر، شریعت کے پاسبان اور طریقت کے سچے ترجمان تھے۔ آپ نے خانقاہ کو مدرسہ بنایا، اور مدرسہ کو اصلاحِ نفس کا مرکز آپ کی مجالس نے گم راہوں کو صحیح سمت دی، آپ کی نصیحتوں نے سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کیا۔ آج اچانک آپ کی ہم سے یہ جدائی محض ایک شخصیت کی جدائی نہیں، بلکہ اخلاص، تربیت اور روحانی قیادت کے ایک روشن باب کا اختتام ہے۔ اسی عظیم سانحۂ ارتحال پر رحمن فاؤنڈیشن، برانچ پربھنی ایک بامقصد تعزیتی نشست منعقد کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے ۔اس تعزیتی نشست میں آپ کے صحبت یافتہ عالم دین مفسر قرآن حضرت مولانا سلامت اللہ بیگ ندوی بطور خاص حضرت والا کی وفات کے صدمہ عظیم پر مغموم و بےچین دلوں تک بامقصد تعزیتی پیغام پہنچائیں گے ۔تمام علماء ، ائمہ دانشوران قوم و ملت اور حضرت والا سے دلی محبت و قلبی تعلق رکھنے والوں سے رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کے تمام ذمہ داران بادیدہ نم اور دل مغموم شرکت کی پر خلوص گزارش کرتے ہیں ۔
تاریخ 18ڈسمبر
🗓 جمعرات
🕋 بعد نمازِ عشاء
📍 نورانی مسجد، پربھنی
منجانب رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے