किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سات اکتوبر کے بعد حماس پوری دنیا میں ہیرو بن گئی، امریکی بلبلا اٹھے

نیو یارک:22؍دسمبر:سات اکتوبر کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی ریاست پر کیے گئیکاری وار کے بعد پوری دنیا میں حماس کا ڈنکا بجنے لگا ہے اور ہر طرف حماس کی مقبولیت اور پذیرائی ہو رہی ہے۔دوسری طرف حماس کی عوامی اور عالمی سطح پرمقبولیت کو دیکھ کر اسرائیلی اور امریکی سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کو کھنڈر میں تبدیل کردیا اور ہزاروں فلسطینیوں کو نے دردی سے شہید بھی کردیا ہے مگر اس کے باوجود وہ حماس کو ختم کرنے کے بجائے اسے مزید تقویت دے رہے ہیں۔امریکی ٹی وی نیٹ ورک CNN نے واشنگٹن میں حکام کے سکیورٹی تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سات اکتوبرکے "آپریشن الاقصی فلڈ” کے آغاز کے بعد حماس کی ساکھ اور اس کے اثر و رسوخ میں 7 اکتوبر سے نمایاں اضافہ ہوا ہے”۔نیٹ ورک کی طرف سے بتائے گئے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس نے مذکورہ حملے میں قابض دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے میں کامیابی کے بعد خود کو "عرب اور اسلامی دنیا کے کچھ حصوں میں فلسطینی کاز کے محافظ کے طور پر” کھڑا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔نیٹ ورک نے مزید کہا کہ امریکی حکام "اہم اشارے کی نگرانی کر رہے ہیں جو فلسطینی علاقوں اور دیگر جگہوں پر حماس کی حمایت میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔”7 اکتوبر کے بعد عرب اور غیر ملکی تحقیقی مراکز کی طرف سے کیے گئے رائے عامہ کے جائزوں میں حماس کی حمایت کے غیرمعمولی اضافہ اور فلسطینی اتھارٹی کی حمایت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔تجزیہ کاروں اور مبصرین نے گذشتہ ہفتوں کے دوران الگ الگ بیانات میں کہا کہ حماس کی جانب سے آپریشن "طوفان الاقصی ” کا آغاز "حماس کی طرف سے ایک ہوشیار اقدام کی نمائندگی کرتا ہے، کیونکہ اس نے کئی اہداف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی، جن میں دشمن کو تکلیف پہنچانا، اس کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو پاش پاش کرنا، حماس کی عسکری بالادستی قائم کرنا اور اپنی تنظیمیں صلاحیتیں ثابت کرنا ہے۔ان اندازوں کے مطابق 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن حماس کے سفر میں ایک اہم موڑ تھا، کیونکہ اس نے اسے عرب اور اسلامی دنیا میں اپنے اثر و رسوخ اور مقبولیت کو بڑھانے کا نیا موقع فراہم کیا تھا۔مبصرین نے کا کہنا ہے کہ "طوفان الا اقصی ” آپریشن نے قابض ریاست کو بے مثال درد پہنچایا، اس کے تحفظ کے احساس کو توڑا، اور حماس کی عظیم عسکری اور تنظیمی صلاحیتوں کو بھی ظاہر کیا۔اگرچہ اس حملے سے فلسطینی شہریوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا، لیکن حماس نے ان نقصانات کو سیاسی اور میڈیا کے فوائد میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی اور مغربی رائے عامہ کے سامنے فلسطینی بیانیہ میں ایک بے مثال پیش رفت حاصل کی۔مبصرین توقع کرتے ہیں کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کی روشنی میں حماس عرب اور اسلامی دنیا میں اپنا اثر و رسوخ مضبوط کرتی رہے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے