किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خادمین امت کا پہلا قومی سطح کا مسابقہ: شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کل ہند مقالہ نویسی مقابلہ 2023 کے نتائج کا اعلان

عبدالخالق سبحانی-حیدرآباد تلنگانہ (اول)،عبدالحمید شیخ-ارریہ بہار (دوم)، سعدیہ فاطمہ-ناندیڑ مہاراشٹر(سوم)

ناندیڑ:(پریس ریلیز)18ڈسمبر:خادمین امت کی جانب سے منعقد شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کل ہند مقالہ نویسی مقابلہ 2023کے نتائج کا اعلان حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر احمد ندوی صاحب کی اجازت و رہنمائی میں امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان نے مورخہ 18 دسمبر2023 کو کیا ہے۔ مقالہ نویسی مقابلے کے لئے تیں موضوعات 1۔ فلسطین – ماضی،حال،مسقبل، 2- فتنوں کے باب میں نبیﷺ کی پیشن گوئیاں اور بشارتیں، 3- خلافت علی منہاج النبوۃ اور اس کے تقاضے میں سے کسی ایک موضوع پر کم از کم 50 صفحات لکھنا تھا۔عمر، تعلیم اور جنس کی کوئی قید نہیں تھی۔اس انتہائی اہم اور منفرد مقابلے میں کشمیر سے کیرلہ تک اور گجرات سے آسام تک یعنی پورے بھارت سے 217 قلم کاروں نے حصہ لیا۔ اور مقالہ جمع کرنے کی آخری تاریخ 11 نومبر تک جملہ 69 مقالے جمع ہوئے جن میں سے عبدالخالق سبحانی-حیدرآباد تلنگانہ، موضوع: خلافت علی منہاج النبوۃ اور اس کے تقاضے 98.66 فیصد (اول)،عبدالحمید شیخ-ارریہ بہار موضوع: خلافت علی منہاج النبوۃ اور اس کے تقاضے 97.66 فیصد(دوم)، سعدیہ فاطمہ بنت باسط علی خان-ناندیڑ مہاراشٹر موضوع: فلسطین-ماضی، حال، مستقبل 96.66 فیصد (سوم) مقام حاصل کیا۔ وہیں عطاء الرحمن بن محمد اسلام-سدھارتھ نگر اتر پردیش موضوع:فلسطین-ماضی، حال، مستقبل 96.33 فیصد، وقار احمد محمد عارف-پورنیہ بہار موضوع:فلسطین-ماضی، حال، مستقبل  95 فیصد اور محمد مشتاق فلاحی،اردھاپور مہاراشٹر موضوع:فتنوں کے باب میں رسول ﷺ کی پیش گوئیاں اور بشارتیں 94.16 فیصد ترغیبی انعام کے حقدار بنے۔ ان کے علاوہ 12شرکاء نے 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کئے۔جن میں اظفر منصور-لکھنؤ، عدیل اختر-علی گڑھ، فرحان بارہ بنکوئی- بارہ بنکی، ابو محمد طفیل احمد لشکر-آسام، اشفاق احمد قاسمی-بہار، محمد سعد بن محمد احتشام الدین-پٹنہ، محمد عاصم کمال الاعظمی-اعظم گڑھ، مفتی محمد تسلیم الدین المحمودی،ناندیڑ مہاراشٹر، زبیر عالم عبدالرحیم-بہار،مفتی محمد آصف اقبال قاسمی-مظفر پور، محمد اسعد محسن زین-لکھنو، مفتی محب الرحمن قاسمی-مغربی بنگال شامل ہیں۔واضح ہو یہ مقالہ نویسی مقابلہ ڈاکٹر محمد عبدالصمد عمری صاحب -حیدرآباد، حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر احمد ندوی صاحب – ناندیڑ کی سرپرستی اور ڈاکٹر مفتی احمد نورعینی صاحب- حیدرآباد اور حضرت مولانا مفتی صدام حسین لدھیانوی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ تمام مقالوں کی جانچ تین ججس کے پینل 1- مفتی غازی سید عمیر احمد ندوی،  2- مولانا حفظ الرحمن قاسمی اور جناب عابد خان حمید خان کے ذریعے باریک بینی سے کی گئی۔بازی لے جانے والے مقالہ نگار حضرات کو  اول /33،333 نقد، دوم 22،222/ نقد، سوم /11،111 نقد اور تین ترغیبی انعام  7،777/ نقد ساتھ میں ٹروفی ، میڈل اور سند دی جائے گی، تمام شرکاء کو میڈل اور سند دی جائے گی۔ تمام انعامات کی تقسیم خادمین امت کے  سیرت پروگرام-17کے مرکزی جلسۂ سیرت النبی ﷺ و تفویض اعزازات و تقسیم انعامات  بتاریخ 21 جنوری 2024 کو ناندیڑ-مہاراشٹر میں عمل۔میں آئے گی۔تمام کامیاب مقالہ نگاروں کو پروگرام کے سرپرست و نگراں حضرات، خادمین امت کے امیر و تمام ارکان شوری و ڈسٹرکٹ آرگنائزرس کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ہرموضوع کے ٹاپ مقالے پر مشتمل کتاب کا رسم اجراء مرکزی جلسہ میں عمل میں آئے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے