कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انسپائر ایوارڈ سائنسی نمائش میں تیرکے طلبانےکیا پریزنٹیشن

عثمان آباد :18؍نومبر(راست)مورخہ 16,17,18 نومبر کو علاقائی سطح پر ہوئے انسپائر ایوارڈ سائنسی نمائش میں ضلع عثمان آباد (دھارا شیو) کے نامورتعلیمی ادارے پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کے طلبا نے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے دو سائنسی پروجیکٹ پیش کیے۔جن میں اول سمارٹ اسکول بیل اور دوسرے پی وی سی بال والو کی کفایتی مرمت اس طرح دو پروجیکٹ نمائش میں پیش کیے گئے۔پہلا پروجیکٹ جماعت دہم کی طالبات کبیر سعدیہ ریاض اور ملاانی فاطمہ عرفان نئے پیش کیا جبکہ دوسرا پروجیکٹ جماعت ہشتم کے طالب علم شیخ مشرف محمد نے پیش کیا۔ان طلبہ کو رہبری کرنے والے اساتذہ میں سائنس ٹیچر محترم جناب پھلمامڑی توفیق العالم سر اور محترمہ شیخ شبانہ باجی شامل ہیں۔علاوہ ازیں ڈاکٹر شیخ مولا سر نے بھی طلبہ کی رہبری کی۔ادارے کے روح رواں صدر مدرس جناب شاہ طیب علی سر کی سرپرستی میں طلبا و اساتذہ نے پروجیکٹ کی تیاری کی۔اس نمائش میں ضلع عثمان آباد (دھاراشیو) لاتور اور ناندیڑ کے اسکولوں سے کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے اپنے پروجیکٹس اور ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے ہوئے تھے۔مسلسل تین روزہ جاری رہی اس نمائش میں علاقائی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے مشاہدے کے لیے نمائش گاہ کو وزٹ کیا اور پروجیکٹس پیش کرنے والے طلبا کو مبارکبادیاں پیش کرتے ہوئے سراہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے