कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جنید شیخ کو آئی ٹی او کا ”بیسٹ ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ – 2025 سے نوازا گیا

سولاپور:18؍نومبر( نامہ نگار) سوشل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف سائنس، سولاپور کے ممتاز معلمِ سائنس جنید عبدالقیوم شیخ کو ”آئی ٹی او” (ITO) کی جانب سے ”بیسٹ ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ – 2025 سے نوازا گیا۔ یہ باوقار اعزاز وشنوداس بھاوے ناتیا گروہ، واشی (نوی ممبئی) میں منعقدہ گرینڈ فیلِی سیٹیشن سیریمنی کے دوران پیش کیا گیا، جہاں بھارت کی پہلی خاتون آئی پی ایس افسر اور سابق لیفٹننٹ گورنر پانڈچیری، ڈاکٹر کرن بیدی نے یہ ایوارڈ اپنے دستِ مبارک سے عطا کیا۔
جنید عبدالقیوم شیخ گزشتہ چوبیس برسوں سے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اردو زبان کے ذریعے سائنسی تعلیم کو عام فہم بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سائنس کے موضوع پر تین معیاری کتابیں تصنیف کی ہیں، جن میں ”مسلم سائنسدانوں کی سائنسی خدمات”، ”انسانی جسم کے اہم اندرونی اعضاء” اور ”سائنس برائے لُطف” شامل ہیں۔ ”مسلم سائنسدانوں کی سائنسی خدمات” کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی نے ادیب ایوارڈ سے نوازا تھا۔
جنید شیخ کے پچاس سے زائد سائنسی، طبی اور تعلیمی مضامین ملک کے مختلف اخبارات و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، جبکہ ان کے تحقیقی مقالات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد میں پیش کیے جا چکے ہیں۔ ان کی زیرِ ادارت ویب سائٹ www.scienceinurdu.com اردو زبان میں سائنسی شعور کے فروغ کا ایک معتبر حوالہ سمجھی جاتی ہے۔
انہیں اب تک متعدد ریاستی و قومی اعزازات حاصل ہو چکے ہیں، جن میں اے ایم پی کا نیشنل ایوارڈ فار ایکسی لینس اِن ایجوکیشن (بنگلور)، اُفق ادارے کا اسٹیٹ آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ (ناگپور)، لائنس کلب کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کا ایم جی پٹیل نیشنل ٹیچر ایوارڈ (جیسنگپور–کولہاپور)، اور آل انڈیا لٹریری کانفرنس کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایوارڈ (سولاپور) شامل ہیں۔
اس کامیابی پر سوشل ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر اخلاق وڈوان، سیکریٹری ریاض چنڈرکی، پرنسپل رضوان شیخ اور دیگر معززینِ سوشل نے دلی مسرت و فخر کا اظہار کرتے ہوئے جنید شیخ کو مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے