कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑضلع کیلئے24 سے 28 اکتوبر تک تین دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری

ناندیڑ: 24؍اکتوبر(نمائندہ یقین)ریجنل موسمیات مرکز، ممبئی کی 24اکتوبر سنِ 2025ء کو جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 24، 26 اور 28اکتوبر 2025 ء کے تین دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان تاریخوں میں ضلع کے چند مقامات پر 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، بجلی کڑکنے اور بادل گرجنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ اس قدرتی صورتحال کے پیشِ نظر تمام متعلقہ محکموں اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر درج ذیل ہیں: یہ کام کریں: اگر آسمان پر بجلی چمکنے اور بارش کی پیش گوئی ہو تو گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اگر آپ کھلے میدان میں ہوں اور قریبی محفوظ عمارت موجود نہ ہو تو کسی نشیبی جگہ جا کر گھٹنے موڑ کر سر نیچے کر لیں۔ جب آسمان پر بجلی چمک رہی ہو تو فوراً گھر یا کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔ گھر کی بالکونی، چھت یا برآمدے میں کھڑے نہ رہیں۔ اگر آپ گھر میں ہیں اور برقی آلات چل رہے ہیں تو فوراً ان کو بند کر دیں۔ بجلی کے کھمبوں، تاروں یا کسی بھی لوہے کی چیز سے دور رہیں۔ اگر آپ پانی میں کھڑے ہیں تو فوراً باہر نکل آئیں۔ یہ کام ہرگز نہ کریں: جب آسمان پر بجلی چمک رہی ہو تو گھر کے لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں، نہ ہی شاور کے نیچے نہائیں۔ نل، پانی کی پائپ لائن یا کسی برقی آلے کو ہاتھ نہ لگائیں۔ گرج چمک اور تیز ہوا کے دوران لوہے کی ڈھانچے والے خیمے یا شیڈ کے نیچے پناہ نہ لیں۔ کسی اونچے درخت کے نیچے پناہ نہ لیں۔ دھات کے بنے ہوئے اونچے ٹاور یا کھمبوں کے قریب کھڑے نہ ہوں۔ اگر آپ گھر میں ہیں تو کھلی کھڑکی یا دروازے سے بجلی چمکتے ہوئے مت دیکھیں، یہ باہر کھڑے ہونے جتنا ہی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے