कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اردو سی آر پی مسابقتی امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر محمد جاوید کی تہنیتی تقریب

گلبرگہ :24؍اکتوبر(راست) واجد اختر صدیقی چیرمین کور کمیٹی مائنارٹی گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن محکمہ تعلیمات عامہ کی اطلاع کے بہ موجب مثالی معلم محمد جاوید نے اس سال اردو سی آر پی کے مسابقتی امتحان میں گلبرگہ ضلعی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے کی مسرت میں الحاج ڈاکٹرنصرت محی الدین پٹیل وائس پرنسپال گورنمنٹ جونیر کالج چنچولی کی صدارت میں بہ مکان ممدوح ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں جناب گلاب شاہ ریاستی نائب صدر کراٹا بنگلورو ، جناب محمد سالار مسعود اردو ای سی او ڈی ڈی پی آئی آفس گلبرگہ اور محمد شفیع اسسسٹنٹ سب انسپکٹر بنگلورو نے بہ حیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ جناب محمد جاوید نے پورے ضلع میں اول پوزیشن حاصل کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ محمد جاوید ایک ایماندار، بے باک اور دو ٹوک انداز میں بات کرنے والے راست گو شخصیت کے حامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ انسان کی محنت رائیگاں نہیں جاتی محمد جاوید ایک با صلاحیت انسان ہیں اور انھیں انکی محنت کا پھل مل گیا ہے اور انھوں نے آدرش نگر کلسٹر گلبرگہ کا انتخاب کیا ہے جو فال نیک ہے۔ مقررین نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ دیانت دار ی کے ساتھ عہدہ بر آ ہونگے۔ محمد جاوید نے جوابی تقریر کرتے ہوے تہنیت پیش کرنے والے سبھی احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی معیاد میں ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ اردو زبان اور اردومدارس کی بقا اور ٹیچرس کی رہبری اور رہمنا ئی میں اپنا بہتر رول ادا کرینگے۔ اس موقع پر الند شریف کے حرکیاتی اور قابل اردو سی آر پی جناب قاسم شولاپور ی، اردو کے معروف شاعر ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر اور جیورگی اردو ہائی اسکول کے معلم جناب محمد عبدالرحیم موجود تھے۔
(رپورٹ :واجد اختر صدیقی)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے