कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جشنِ غوث الوریٰ کے موقع پر پربھنی میں محفلِ نعت کا انعقاد، علمائے کرام اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

پربھنی: 20؍اکتوبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )شہر پربھنی میں جشنِ غوث الوریٰ (گیارہویں شریف) کے پرمسرت موقع پر ایک عظیم الشان محفلِ نعت سمیع اللہ خان صاحب کے عنایت نگر کے مکان پر پروگرام منعقد ہوا جس میں شہر اور اطراف کے علاقوں سے آئے ہوئے علمائے کرام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نعت خوانوں نے خوبصورت آواز میں نعتیں پیش کیں اور فضا کو روحانیت سے سرشار کر دیا۔پروگرام سنیچر 19 اکتوبر کو عمل میں آیا۔اس محفل میں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین سمیت عوام کی ایک کثیر تعداد شریک تھی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ غوث اعظمؒ سے گہری عقیدت رکھتے ہیں۔جس کی مسندِ صدارت پر مفتی احمد رضا حمرًان امام و خطیب مسجدِ امام حُسینؓ زم زم کالونی جلوہ افروز تھےاور بطورِمہمانِ خصوصی ، ایم ۔ اےرشید، کانگریس یووا نیتا احزام خان، غلام مرتضیٰ صاحب، محمد عبدالصبور رضا قادری مجود رہے۔عبیداللہ خان، محمد کیفی، سیفی اعظمی سیف، عبدالعلیم، سراج احمد خان، شعیب خان، احمد علی خان، سلیم صاحب، نہ نعت شریف پیش کی، نظامت علی نعیمی نے کی اور سمیع اللہ خان صاحب نے شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے