कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

”شہرآشوب“ پر اصناف سخن گوئی کی نشست

حیدرآباد۔20/اکتوبر(پریس نوٹ) انجمن ریختہ گویان کے زیراہتمام 26/اکتوبر بروز اتوار صبح 11 بجے ”اصنافِ سخن گوئی“ کی تیرھویں نشست میں شاعری کی ایک اہم اور معدوم ہوتی ہوئی صنف ”شہر آشوب“ پر لکھی گئیں معرکۃ الآرا نظمیں پیش کی جائیں گی۔ ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ میں منعقد کی جانے والی اس نشست میں اراکین اصناف سخن مختلف شعراء کی تحریر کردہ ”شہر آشوب“ نظمیں پیش کریں گے۔ کنوینررفیعہ نوشین کے علاوہ ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی، ڈاکٹر ثمینہ بیگم، صائمہ متین، لطیف الدین لطیف، جاوید محی الدین، واجد محی الدین اور ڈاکٹر جاوید کمال حصہ لیں گے۔ نظامت کے فرائض جاوید محی الدین ادا کریں گے۔ اس نشست میں شرکاء کو بھی ”شہرآشوب“پر نظمیں پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔ رفیعہ نوشین نے باذوق حضرات و خواتین کے ساتھ ساتھ کالج کے طلباء سے بھی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی خواہش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے