कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اچلپور میں شاندار کل ہند مشاعرے کا انعقاد

ملکاپور:29/ اکتوبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق بزمِ فروغِ اردو ادب اچلپور کے زیرِ اہتمام 14 اکتوبر 2025 کو حسینی باغ اچلپور میں نیو یونائٹڈ ڈیکوریشن اور زین ڈیکوریشن کی جانب سے ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرے کا شاندار انعقاد کیا گیا جس کو سجانے و سنوارنے میں محمد زبیر ، محمد فہیم ، محمد جاوید ، شرفو بھائی اور ساجد بھائی نے بھرپور تعاون کیا. مشاعرے کی کنوینر شپ محمد عمران شجر نے بحسن وخوبی ادا کی۔ ایڈوکیٹ عابد حسین نے صدارت کے فرائض انجام دیئے اور شمع فروزی کی رسم ساجد پھلاری نے مکمل کی، بطور مہمان خصوصی منچ پر رؤف بھائی لیپ والے، حاجی عبدالرحمن چاندور بازار، ،, جناب راجہ ، فیروز خان پترکار، اظہر پترکار ، ارشاد پترکار، سید غنی پترکار،سابق صدر مدرس عبدالہادی سر، محمد کلیم سر نگر پریشد، سابق شکشن وستار ادھکاری عبدالکلیم ، ظہیر سر چکل دھرا و دیگر معززین موجود تھیں۔ مشاعرہ کا آغاز فرقان نظر نے نعت پاک سے ہوا. اس موقع پر مجید خان سابق صدر مدرس کو خادمِ اردو کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ مشاعرے کو کامیاب بنانے کے لیے مشاعرہ کمیٹی خواجہ سلیم سر، تنویر احمد سر ، معین خان ،ببلو بھائی، عارف بھائی نے خوب محنتیں کیں۔ مشاعرے میں ہندوستان کے مشہور و معروف شعراء نے شرکت کی جس میں بھساول سے حامد بھساولی ، دہلی سے درد دہلوی ،دور درشن اردو کے سابق اینکر حسنین دلکش، برہان پور سے شعور آشنا ،تھوڑا کاندھلا اتر پردیش سے ڈاکٹر جنید اختر ،کھنڈوا سے نابینا شاعر جناب اکبر تاج، عبدالغنی، اکولا سے عقیل ساحر، ناگپور سے عمران فیض، رضا بدنیروی، تلہارا سے اظہر شاہ اور مقامی شعراء میں منصور اناڑی، نعیم واقف، ماجد علی ماجد نے بہترین کلام پیش کیا۔ مشاعرے میں بڑی تعداد میں سامعین موجود تھے۔ اظہار تشکر تنویر احمد سر نے پیش کیا اور مشاعرہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے