कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں نعتیہ شعری نشست کا کامیاب انعقاد

پربھنی:18؍اکتوبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) گزشتہ شب 9 بجےمنجانِب خان ا کیڈمی بمکان سمیع ﷲ خان عنایت نگر پربھنی ایک پُروقارکامیاب نعتیہ شعری نشست کاانعقادکاکیا گیاجس کی مسندِ صدارت پر مفتی احمد رضا حمرًان امام و خطیب مسجدِ امام حُسینؓ زم زم کالونی جلوہ افروز تھےاور بطورِمہمانِ خصوصی احمدخان، ایم ۔ اے اورنگ آبادی شریکِ محفل رہے۔ اِس مبارک محفل میں استاذُالاساتذہ ، ماہرِ علمِ عروض شفیع احمد شفیعؔ کااستقبال”افکارِ بصیرت”شکاگو، امریکہ ، میں نعتِ پاک طبع ہونے کی خوشی میں وانصاری جاویدؔکااستقبال تعلیمی خدمات کےاعتراف میں خان اکیڈمی کی جانب سےصدرمحفل , مہمانِ خصوصی وصاحب خانہ کے ہاتھوں کیاگیا۔سبھی شعراء حضرات کو بھول پیش کرکےخوش آمدید کہاگیا نظامت کےدوران ارشادضیاء نے نعتیہ اشعارسےمحفل کی روحانیت میں اضافہ کردیا جن شعراء حضرات نےحمد ، نعت ومنقبت پرمشتمل کلام پیش کیااُن کےاسمائےگرامی مفتی احمدرضاحمرًانؔ ، شفیع احمد شفیعؔ ،کلیم کسؔک ، حبیبؔ ہاشمی،وحید اسلمؔ ، سیّد کریم ﷲحُسینی نیًر ، شاکراحمدخان شاکر پرتوری ، انصاری جاویدؔ، سیّدرضوان , عمًار اقبال صدیقی،جُنید فاروقی کے نام شامل ہیں احمد خان ، ایم اے اورنگ آبادی نےاظہارِخیال کےدوران شعراءحضرات کو نعت پاک کہنےکےلیےتوجہ مبذول کروائی ۔نشست میں شعیب خان ، اشرف خان ،‌ احمد خان کے علاوہ دیگر نعتیہ کلام کے شوقین حضرات نے شرکت فرمائی رات دیرگئےسمیع اللہ خان کے اظہارِ تشکر پرنشست کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے