कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج بعد نمازِ مغرب ناندیڑ میں فلسطین پر جلسۂ عام

ناندیڑ، 17 اکتوبر (راست)مسلم نمائندہ کونسل، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام قضیۂ فلسطین کے عنوان سے ایک جلسۂ عام آج بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب حیدر گارڈن، مال ٹیکڑی روڈ میں منعقد ہوگا۔منتظمین کے مطابق، یہ جلسہ فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور امتِ مسلمہ میں بیداری و اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے رکھا گیا ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں نے ارضِ مقدس کی حفاظت میں جو بے مثال قربانیاں دی ہیں، وہ تاریخِ انسانیت میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کی جدوجہد نے یہ واضح کر دیا ہے کہ استقامت ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے۔کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کر کے ملی حمیت و اتحاد کا ثبوت دیں۔جلسے میں مقامی علما، سماجی قائدین اور نوجوان تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے