कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہم چھٹیاں کیسے گزاریں؟

افضال احمد ملّی
( پوار واڑی مالیگاؤں)
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

اسکولوں اورکالجوں میں ششماہی تعطیل کاموسمِ بہارہے۔ نصف سال تعلیمی مصروفیات میں لگے رہنے کے بعدآزادفضاؤں میں آزادپنچھی کی طرح سانس لینے کی فرصت نصیب ہورہی ہے
آئیے اس تعطیل کو ہم اپنی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بناتے ہیں،
چھٹیوں کے ان قیمتی لمحات کو لہو لعب اور انٹرنیٹ کے بےجا استعمال سے بچاکر کچھ ایسے کام کریں جو ہماری ظاہری و باطنی ترقی کا ذریعہ بنے.
پنچ وقتہ نمازوں کی پابندی:
ہمیں اپنے آپ سے یہ عہدکرناہوگاکہ ہماری کوئی بھی نماز قضاء نہیں ہوگی، خواہ ہم کہیں بھی رہیں ۔ سیروتفریح کے لئے جائیں یاشادی بیاہ میں شرکت کے لئے۔ کھیل کے میدان میں ہوں یاہاسپٹل کے وارڈ میں ۔دوستوں کے جمگھٹوں میں یابازارکے شورہنگاموں میں ۔ کہیں بھی ہوں بہرصورت نمازقضانہیں ہوگی۔
قرآن مجیدکی تلاوت:
طلباء کو تعلیمی مصروفیات کی وجہ سے قرآن مجیدکی تلاوت کا موقع میسرنہیں ہوتا ابھی وقت فارغ ہے، کوشش کیجئے کہ روزانہ حسب ِسہولت ضرورقرآن مجیدکی تلاوت کی جائے اوراللہ اگرتوفیق دے جس زبان پرعبورہو، اُس زبان میں اُس کے ترجمہ کابھی اہتمام کیاجائے؛ تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ ہمارے رب نے ہمیں کیا کہاہے؟
دینی کتابوں کے مطالعہ کااہتمام:
وقت کی فراغت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہمیں دینی کتابوں کابھی مطالعہ کرناچاہئے، خصوصاً اُس ذات کی سیرت پڑھنی چاہئے، جس کی امت میں ہماراشمارہوتاہے۔ یہ اِس لئے بھی ضروری ہے کہ آج اُس قدسی صفت ذات پردشمن کیچڑ لگارہے ہیں ۔ ہم اگراُن کی سیرت پڑھیں گے تودشمن کومنھ توڑجواب دے سکیں گے۔ ورنہ دشمن کی طرف سے لگائے گئے الزام کے نتیجہ میں خوداُوبنے ڈوبنے لگیں گے۔
میرے خیال میں ابتداء میں آپ علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ کی کتاب *رحمت عالم* کا مطالعہ کریں کہ کہ یہ زبان و بیان کی سادگی کے باوجود سیرت کے متعلق تمام ضروری معلومات کو حاوی و شامل ہے
ورزش کا اہتمام:
مسلسل تعلیم کے بوجھ کی وجہ کئی مرتبہ محنتی طالب علم اپنی جسمانی نشوونما اور صحت سے بھی غافل ہو جاتا ہے۔
تعطیلات میں انسان کو فراغت میسر آ جاتی ہیں اور طالب علم اپنی جسمانی صحت پر توجہ دے کر اپنے آپ کو ایک بہتر اور طاقتور انسان میں تبدیل کر سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ مفید سماجی کارکن کے طور پر معاشرے کی فلاح وبہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
اہل اللہ کی صحبت:
اللہ والوں کی صحبت انسان کیلئے روحانی ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے، اعمال صالحہ پر جمنے اور برے کاموں سے بچنے کی طاقت ملتی ہے.
اپنے علاقے کے کسی اہل دل و صاحب سنت و شریعت کی خدمت میں جاتے رہیں. اور ان کے وعظ نصائح سے مستفید ہوتے رہیں
والدین کی خدمت اور رشتہ داروں سے ملاقات:
والدین انسان کے بہت بڑے محسن ہیں اور وہ اس کی ترقی کے لیے اپنے وسائل اوروقت کا بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہیں۔ انسان خواہ کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لے وہ اپنے والدین کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتا۔ تاہم انسان کو حسنِ نیت کے ساتھ والدین کی خدمت کے لیے اپنے وقت ‘ صلاحیتوں اور توانائیوں کو صرف کرنا چاہیے ۔ تعطیلات کے ایام اس اعتبار سے انسان کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہوتے ہیں کہ وہ گھریلو اُمور میں والدین کے بوجھ کو کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی طرح تعطیلات میں انسان کو بہت سے اعزا واقارب کے ساتھ میل ملاقات کرنے اور ان کی دعائیں لینے کا موقع بھی میسر آ جاتا ہے۔ اگر وہ اپنے رشتہ داروں اور اعزا واقارب کے ساتھ جا کر ملتا ہے تو لازماً ان کے دلوں میں اس کی قدر ومنزلت میں اضافہ ہوتا ہے
اگرہم نے اِس لائحۂ عمل کے مطابق زندگی گزارلی توانشاء اللہ اِس جہان کے نقصان اوراُس جہان کے خسران سے بچ جائیں گے۔ اللہ ہمیں اِس کی توفیق دے۔ آمین!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے