कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل مفہوم

تحریر: مولانا میر ذاکر علی
محمدی پربھنی 9881836729
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

جب مسلمان کے گھر بچہ پیداہوتا ہے تو دنیا کے شور و غل سے دور اولین ساعات میں نومولود کے کان میں اللہ اوراسکے پیغمبرکائنات کا نام لیاجاتا ہے۔ جس کو یہ بتایاجاتا ہے کہ اس کائنات کا مالک اللہ ہے ۔ جس نے سارے جہانوں کو پیدا کیا ہے۔اور انسانوں کو اشرف المخلوقات ہونے کا شرف عطا کیا ہے۔ اور اللہ نے پیغمبر اعظم محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم نازل فرمایا ہے۔ جو دستور حیات اور دنیا کے ہر انسان بلا مذہب و ملت کے لیے۔ کامیابی کا ضامن قرار دیا ہے۔ چنانچہ ہم اس ٹھوس اور حق کی بنیاد پر اللہ کو ایک مانتے ہیں ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فائنل اورآخری رسول۔ مانتےہیں۔ چنانچہ ہماری ساری زندگی پیغمر اسلام کے بتاے ہوے طریقوں پر گذرنا چاہیے۔ پیغمبر اسلام کی اصل محبت آپ کے طریقوں میں ہے۔ جو دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ جس پیغمبر اسلام نے یہ بتایا کہ اگر آپ کا پڑوسی غیر مسلم ہو ، اور اگر وہ ضرورت زندگی سے محروم ہوتو ہم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اس کی خبر گیری کریں۔ وہ سرور کائنات جس نے فرمایا کہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹاو تاکہ دوسروں کو اس سے تکلیف نہ ہو۔ اور یہ کہا کہ کسی کو گالی دینا فسق ہے اور قتل کرنا کفر ہے۔ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ پیار و محبت کا وہ درس دیا ہے، آج دنیا کو اسکی اشد ضرورت ہے۔ فرمایا کہ انسان سے بلا تفریق مذہب و ملت انسانوں سے محبت کے دو بول بولیں جو ایک بہترین عمل ہے، اور انسانیت نوازی کے مترادف ہے۔ آپ نے انسانیت نوازی اور حسن اخلاق کا وہ درس دیا، اگر ہم صحیح معنوں آپ کی تعلمیات سے دنیا کو سنجیدگی سے جیسا کہ اس کا حق متعارف کروایں، تو مسلمان تو کیا غیر بھی سرور کائنات کا نام لینگے۔ اور کہ اٹھینگے I love Mohammad اور ایک بارنہیں ہزار بار کہینگے۔ جیسا کہ میں نے ذکر کیا کہ ہر نومولود کے کان میں اللہ اور رسول کا نام لیا جاتا، یہ صرف وقتی اور ایک وقت مقررہ کی حد تک محدود نہیں۔ یہ کلمات ہمیں اس بات پر توجہ مبذول کرواتے ہیں کہ مومن مسلمان کی زندگی اللہ کے احکامات اور پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے طریقوں پر بسر کی جائے،ایک حدیث شریف میں ہے ۔ آپ نے فرمایا، تم میں سے کوئی ہرگز مومن نہیں ہوسکتا، یہاں تک اس کی خواہشات میری لائ ہوئ شریعت کے تابع اور ہو، اور میرے طریوں پر عمل پیراء ہو۔ لہذا سب سے پہلے آپ نے فرمایا، نماز میرے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اور فرمایا ، نماز برائیوں سے روکتی ہے۔ ہمیں یہ جائزہ لینا ہوگا کہ ہم اس حدیث پر کتنا عمل کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا، جس نے جان بوجھکر نماز ترک کی، اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اچھی بات کرنا نیکی ہے۔ ہم اس حدیث پر کتنا عمل کرتے ہیں؟ سب سے زیادہ معاشرہ میں ایک دوسرے سے رنجیشیں اور نااتفاقیاں ہم ہی میں ہیں۔ آپ نے فرمایا، اپنے مومن بھائ سے تین دن سے زیادہ قطع کلامی کرنے والا جہنمی ہے۔ ہم کتنے لوگوں اور رشتہ داروں سے قطع کلام کیے ہوےہیں؟ اللہ کے احکام اور پیغمبر اسلام کے طریقے ساری دنیا کو انسانیت ،محبت ،و الفت کا پیغام اور دعوت سخن دیتے ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول کی محبت کا تقاضا یہ کہ ان دستور العمل پر پیراء ہوں۔ جو آپ نے بتایا، اور جس چیز سے منع فرمایا اس سے پرہیز کریں۔ پھر وہ دن دور نہیں کہ دنیا میں امن و امان کا سیلاب اور انقلاب رونما ہو۔ غیر تو کیا پتھر بھی گویا ہوگا کہ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ۔ اور کہیگا I love Mohammad deeply heart. کیونکہ مومن کی زندگی پیدائش سے موت تک اللہ کے احکام اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں کے عین مطابق ہوتی ہے۔ اور ہونی چاہیے، اولا یہی محبت کا اصل تقاضا ہے۔ جو ہم سے مفقود ہے۔ پھرہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون سی محبت کرتے ہیں؟ اگر کسی کو عشق ہوجاے تو، محبوبہ کی ہر شئ ہر چیز بھلی اور اچھی لگنے لگتی ہے۔ جو صرف دنیا کے حد تک محدود ہے۔ اور ختم ہونے والی ہے۔ لیکن اللہ اور رسول اکرم کی محبت میں اگر کوئ غوطہ زن ہو تو پھر کیا کہنا۔ ان کے اعمال حسنہ ، ان کی لائ ہوئ شریعت، اخلاق حسنہ، ان کی ساری زندگی کے اعمال سے محبت ہوجاتی ہے، اس کا چلنا پھرنا ، کاروبار غرض کہ روز مرہ کی ہر چیز میں اللہ اور رسول کے اصول نظر آئینگے۔ جو انسانیت کے لیے نفع بخش ہوں گے۔ مومن وہی کرتا ہے ،جو آپ نے بتایا۔ اور یہی محبت کا اصل مفہوم ہے . کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہےکیا،لوح وقلم تیرے ہیں۔ تقدیر کے پاپند نباتات و جمادات مومن فقط احکام الاہی کا ہے پاپند۔ یعنی اطیعواللہ و اطیعوالرسول۔ ہمارا سر صرف خداے برتر کے سامنے جھکیگا،اور پیغمبر اسلام کے طریقوں کو اپنے زندگی کا لازمی حصہ دائمی طور پر بنانا ہوگا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے