कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کتاب "المذہب الحنفی أجمَع وأقرب إلى القرآن والحدیث” کا عربی ایڈیشن منظرِ عام پر

خاکپائے اسلاف : فضیل اختر قاسمی بھیروی
متعلم شعبۂ تخصص فی الفقہ و الافتاء والقضاء دارالعلوم حیدرآباد
5 اکتوبر 2025ء بروز اتوار

الحمد للّٰہ الذی جعل العلمَ میراثَ الأنبیاءِ، ورفعَ بالکتبِ أقواماً وجعلَهم أئمةً فی الدین والفہمِ والبیان۔
یہ اطلاع مسرت افزا اور باعثِ صد افتخار ہے کہ فاضلِ جلیل، عالمِ متبحر، *حضرت اقدس مولانا ثمیر الدین قاسمی حفظہ اللّٰہ* نے اپنی گراں قدر علمی بصیرت اور تحقیق کے نتیجے میں جو کتاب *المذہب الحنفي أجمع وأقرب إلى القرآن والحديث* تالیف فرمائی، وہ اب عربی قالب میں جلوہ گر ہو کر مزید وسعت و افادیت اختیار کر چکی ہے۔
یہ تصنیف ان اٹھائیس علمی و فقہی مسائل پر مشتمل ہے جو مدتوں سے اربابِ علم کے مابین بحث و تحقیق کا مرکز رہے ہیں۔ مؤلفِ محترم نے دونوں مکاتبِ فکر کے دلائل کو خلوص، امانت، اور محدثانہ طرزِ نظر کے ساتھ پیش کر کے امت کے سامنے توازنِ علم و عدل کا حسین نمونہ پیش کیا ہے۔ محض بارہ معتبر مصادرِ حدیث سے استفادہ، ان کی جامع بصیرت، التزامِ حوالہ، اور فقہی تحقیق کی پختگی پر شاہد ہے۔
اسی کے ساتھ اس عظیم علمی خدمت کو عربی زبان میں منتقل کرنے کی سعادت جلیل القدر علماء، *حضرت اقدس مولانا مفتی محمداللہ خلیلی قاسمی اور حضرت اقدس مولانا مفتی ابو الفرح قاسمی* نے حاصل کی ہے۔
ان دونوں مترجمینِ محترمین نے نہ صرف ترجمہ کا حق ادا کیا بلکہ معانی کی لطافت، اسلوب کی فصاحت، اور عبارت کی روانی کے ساتھ کتاب کو عربی قالب میں اس حسنِ ترتیب سے پیش کیا کہ اصل کا ذوق و وقار عیاں رہے۔
ان کی یہ کاوش یقیناً محنت، مہارت، اور علمی ذوقِ سلیم کی مظہر ہے، جو اہلِ علم کے لیے باعثِ استفادہ اور طلبہ کے لیے ذریعۂ رہنمائی ہے۔
میں مؤلفِ محترم حضرت اقدس مولانا ثمیر الدین قاسمی صاحب کو اس گراں قدر تصنیف پر اور محترم مترجمین کو اس عظیم الشان خدمت پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صناعِ لاثانی و منعمِ حقیقی ان تمام حضرات کی مساعی جمیلہ کو قبول و مقبول فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، اور اس کتاب کو امتِ مسلمہ کے لیے فہمِ دین، اتحادِ فکر، اور بصیرتِ شرعیہ کا چراغ بنائے۔
یہ کتاب اہلِ علم، طلابِ مدارس، اور محققین کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ میں تمام اہلِ ذوق کو ترغیب دیتا ہوں کہ اس کتاب کا مطالعہ کریں، اسے علمی حلقوں میں متعارف کرائیں، اور اپنی علمی محافل میں اس کے مضامین سے رہنمائی حاصل کریں۔
یقیناً یہ تصنیف فقہی اعتدال، علمی استدلال، اور دینی فہم کی اعلیٰ مثال بن کر تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
اللّٰهم زدهم علماً ونوراً، وبارك في أقلامهم، وانفع الأمةَ بعلومهم، آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے