कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرت سرورِ کونین ﷺ کوئز 2025 – ضلع سطحی مقابلہ

چکھلی (ضلع بلڈھانہ):28؍ستمبر:تحفظ ناموسِ رسالت بورڈ بلڈھانہ کے زیر اہتمام سیرت سرورِ کونین ﷺ کوئز 2025 کا ضلعی سطح کا امتحان28 ستمبر 2025 بروز اتوار چکھلی میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے منتخب طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے اپنی علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اِس سیرت سرورِ کونین ﷺ کوئز مقابلے کے بعد حضرت خیراللہ شا ہ بابا فنکشن ہال چکھلي میں انعامات کی تقسیم کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس امتحان میں پہلا مقام محترمہ جُویریہ نور بنت محمد رضوان (طالبہ جماعت دسویں، اُردو گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ملکاپور) نے حاصل کیا۔ نمایاں کامیابی پر انہیں اور دیگر طلبہ کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔اِس موقع پر سیرت سرورِ کونین ﷺ کوئز بورڈ ملکاپور کے صدر حضرت مولانا سید ماجد رضا صاحب اِمام و خطیب فقیرپورہ مسجد ، حافظ سمیر صاحب اِمام و خطیب سفینہ مسجد ،ایاز خان سر ،جاوید سر ان حضرات نے مبارک باد پش کی اور مستقبل میں مزید کامیابی کی دعائیں دی۔جُویریہ نور کے دادا الحاج محمد عثمان نورماسٹر (بارا داری، ملکاپور)، نائب صدر بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی (اقلیتی شعبہ)، نے اپنی پوتی کی شاندار کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور کہا:’’نئی نسل کو سیرت النبی ﷺ کے نور سے منور کرنا وقت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔‘‘ان کے نانا الحاج محمد ابراہیم نور (سابق پرنسپل، زیڈ۔اے۔ اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ملکاپور) نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ادارے، خاندان اور پورے تعلقہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔یہ نمایاں کامیابی جہاں طلبہ کی اپنی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، وہیں والدین کی انتھک کوششوں اور بزرگوں کی دعاؤں کا بھی ثمر ہے، جو نئی نسل کے مستقبل کو روشن کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اِس موقع پر سیرت سرورِ کونین ﷺ کوئز بورڈ ملکاپور کے صدر حضرت مولانا سید ماجد رضا صاحب اِمام و خطیب فقیرپورہ مسجد ، حافظ سمیر صاحب اِمام و خطیب سفینہ مسجد ، مولانا عمران ٹیلر صاحب، ایاز خان سر ،جاوید سر ان حضرات نے مبارک باد پش کی اور مستقبل میں مزید کامیابی کی دعائیں دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے