कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریڈ ڈے کی رنگا رنگ تقریب: رائل اسٹارز ورلڈ اسکول، سویرہ پارک میں بچوں کی خوشیوں کا جشن

دلکش ڈیکوریشن، ریڈ آبجیکٹس کارنر اور دلچسپ ایکٹیویٹیز نے تقریب کو یادگار بنا دیا

سویرہ پارک :28؍ستمبر(رپورٹ: خان اِفرا) رائل اسٹارز ورلڈ اسکول میں ریڈ ڈے کی شاندار اور یادگار تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ صبح کے آغاز ہی سے اسکول کے در و دیوار کو خوبصورت ریڈ بیلونز، چارٹس اور ڈیکوریشن پیسز سے آراستہ کر دیا گیا تھا۔ ہر طرف سرخی بکھری ہوئی تھی جس نے ماحول کو پُررونق اور دلکش بنا دیا۔ننھے منے بچے سرخ رنگ کی دلکش ڈریسز پہن کر اسکول پہنچے تو ان کی معصوم مسکراہٹوں نے تقریب کا رنگ اور نکھار دیا۔ طلبہ نے اپنے ساتھ مختلف ریڈ اشیاء بھی لائیں جیسے ایپل، ٹماٹو، روز، ٹائز اور بیلونز۔ یہ تمام اشیاء ایک خوبصورت ریڈ آبجیکٹس کارنر میں سجائی گئیں جو سب کی توجہ کا مرکز رہا۔اساتذہ نے بچوں کے ساتھ دلچسپ ایکٹیویٹیز کروائیں جن میں اسٹوری ٹیلنگ، رائمز، ڈرائنگ کمپٹیشن، آرٹ اینڈ کرافٹ، کلر آئیڈینٹیفیکیشن گیمز اور گروپ ایکٹیویٹیز شامل تھیں۔ بچوں نے ہر سرگرمی میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی معصوم حرکتوں اور جوشیلے انداز سے سب کے دل جیت لیے۔پرنسپل مسٹر سید ماہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم میں رنگوں کی پہچان نہایت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی تقریبات بچوں کے اندر کانفیڈینس، ہیپی نیس اور کریئیٹوٹی کو بڑھاتی ہیں اور انہیں ایک خوشگوار سیکھنے کا ماحول فراہم کرتی ہیں۔ پرنسپل صاحب نے اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا۔تقریب کا اختتام یادگار گروپ فوٹوز کے ساتھ ہوا جن میں بچوں کی مسکراہٹیں اور خوشیاں نمایاں تھیں۔یہ تقریب بچوں کے لیے ایک حسین یادگار بن گئی، جس نے نہ صرف ان کی تعلیم و تربیت کو جِلا بخشی بلکہ انہیں یہ سبق بھی دیا کہ سیکھنے کا سفر ہمیشہ خوشی، محنت اور محبت کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے