कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:41)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ مطالعہ سے فرد میں فکر ِسلیم پیدا ہوتی ہے جو عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

٭ وہ اعتماد ہی ہوتا ہے جو کامیابی کو آپ کے قدموں میں لاکر نچھاور کرتا ہے۔

٭ اعتماد کے فقدان میں فتح ناممکن بن کر رہ جاتی ہے۔

٭ وقت کو ٹھوکر مارنے والا ہمیشہ دوسروں کی ٹھوکروں کا نشانہ بنتے ہیں۔

٭ جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے ناکامیاں اور مایوسیاں ان کا مقدر بن جاتی ہیں۔

٭ جو قومیں وقت کی رفتار کا ساتھ دیتے ہوئے آگے ہی آگے بڑھتے رہنے کی اہلیت حاصل کرچکی ہیں ان پر کامیابیوں اور ترقیوں کے نت نئے دَور آتے ہی چلے جاتے ہیں۔

٭ رزق دو طرح کے ہوتے ہیں ایک رزق جو انسان کھا رہا ہے اور دوسرا رزق وہ خود انسان کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔

٭ ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ہوتا ہے اور اسی حل کی موجودگی کے احساس کا نام اُمید ہے۔

٭ کوئی نیکی تکلیف کی وجہہ سے مت چھوڑنا کیونکہ تکلیف ختم ہوجائے گی لیکن نیکی باقی رہ جائے گی۔

٭ آنکھ کے پانی اور سمندر کے پانی میں صرف جذبات کا فرق ہوتا ہے۔

٭ اچھی کہانی وہ ہوتی ہے جو تمھیں یہ محسوس کرائے کہ اس کے کردار تم کبھی ہوسکتے ہو۔

٭ اپنے آپ کو پہچاننے کے لیے عام آئینوں کا سہارا نہیں لینا چاہیے بلکہ کردار کے آئینے میں پرکھنا چاہیے۔

٭ دوسروں کے فائدے کے لیے چھوٹے چھوٹے کام کیجیے لیکن بدلے میں ان سے کچھ پانے کی اُمید نہ رکھیے۔

٭ ترازو اپنے کام میں سونا اور لوہے کا امتیاز نہیں کرتی۔

٭ علم کے ذریعے انسان طوفانوں کے آگے چٹان بن جاتا ہے۔

٭ علم اور عمل ایک ساتھ ہوں تو ترقی کی منزلیں جلد طے ہوجاتی ہیں۔

٭ زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمھارے درد پر افسوس کرنے کے بجائے تمھارے صبر پر رشک کریں۔

٭ زیادہ گفتگو سوچ و فکر کو مُردہ کردیتی ہے۔

٭ انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔

٭ سب سے بہترین لقمہ وہ ہوتا ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے۔

٭ خدائی رحمت سے ہر گز نا اُمید نہیں ہونا چاہیے ‘ چاہے حالات کیسے ہی ناسازگار کیوں نہ ہوں۔

٭ بدکار انسان بے غیرت ہوتا ہے۔

٭ کسی شہنشاہ کے تاج سے قیمتی موتیوں سے زیادہ چمکدار اور چاندنی رات سے زیادہ پُرکشش اگر کوئی چیز ہے تو وہ دوستی میں وفا ہے۔

٭ سچے اور پُرخلوص پیار کرنے والے دوست کی اتنی قدر کرو کہ اسے ہر جگہ آگے پیچھے صرف تم ہی تم نظر آؤ۔

٭ جو کوئی علم حاصل کرنے میں مصروف ہوگا اُسے گمراہی کی فرصت نہیں ملے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے