कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں IYF کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس و کوئز پرائز ڈسٹریبیوشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

ناندیڑ:26؍ستمبر (پریس ریلیز)الحمدللہ! آج بروز جمعہ 26 ستمبر 2025 ناندیڑ میں IYF کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر منعقدہ جلسہ عام اور کوئز پرائز ڈسٹریبیوشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس جلسہ عام میں محترم مولانا محمد سعد عبداللّٰہ صاحب ندوی (امام و خطیب مسجد نورِ محمدی، ناندیڑ) اور مولانا محفوظ عالم مدنی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد، پوسد) نے نہایت پُراثر انداز میں خطاب کیا۔مقررین نے نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو دینِ اسلام کی اصل تعلیمات اپنانے کی تلقین کی۔ ساتھ ہی انہوں نے IYF کی اس علمی و اصلاحی سرگرمی کو بھرپور انداز میں سراہا۔انعام یافتہ کامیاب طلباء نے کوئز کمپیٹیشن کے حوالے سے کہا کہ اس قسم کے پروگرام دینی شعور بیدار کرنے، مطالعہ میں دلچسپی بڑھانے اور عملی زندگی میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنانے کے لیے نہایت مفید ہیں۔آخر میں یہ بابرکت اجلاس محترم مولانا محمد سعد عبداللہ صاحب ندوی کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے