किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے کرائم اسکواڈ کی شاندار کارروائی

دو آتشیں اسلحے و ہتھیار ضبط، چار معاملات کا انکشاف، 3 لاکھ 25 ہزار روپئے مالیتی سامان ضبط

ناندیڑ: 30 نومبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑشہر میں بڑھتے ہوئے جرائم ، غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ کی فروخت کرنے، آتشیں اسلحہ کا استعمال کرنے ، سرقہ بالجبر، لوٹ مار، چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے سلسلے میں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے رائے دھرنے، سب ڈویژنل پولیس آفیسر سشیل کمار نائیک نے ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو ایک میٹنگ میں جرائم پر قابو پانے کے لیے ملزمین کو تلاش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے بعد 28 نومبر کو ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے انچارج آفیسر شریدھر جگتاپ کو خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ مشتبہ نوجوان آتشیں اسلحے و ہتھیار فروخت کرنے کے مقصد سے وشنوپوری کے علاقہ میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر انہوں نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن کے کرائم اسکواڈ کو مذکورہ مقام پر روانہ کیا۔ اطلاع کے مطابق وشنوپوری کے حدود میں کالیشور کمان کے قریب دبش دے کر پانچ مشتبہ نوجوانوںکو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے اپنا نام (۱) آنند عرف چنو سردار یادو ( 23 سال، ساکن وزیر آباد ، ناندیڑ)، (۲) روہت وجئے کمار کدم ( 20 سال، ساکن وشنوپوری، ناندیڑ)، (۳) روی عرف روی لالہ نارائن سنگھ ٹھاکر ( 33 سال، ساکن گاڑی پورہ، ناندیڑ) ، (۴) کرشنا پیراجی گائیکواڑ ( 24 سال، ساکن دھنگر واڑی)، (۵) پروین ایکناتھ ہمبرڈے ( 20 سال، ساکن وشنوپوری،ناندیڑ) بتایا۔ ان نوجوانوں کے قبضہ سے پولیس نے دو آتشیں اسلحے دیسی پستول، تین زندہ کارتوس، تین خنجر، ایک تلوار، ایک لوہے کی کتی، دو موٹر سائیکل، اس طرح جملہ 2 لاکھ 35 ہزار 900 روپئے کی مالیت ضبط کی۔ اس معاملہ میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مذکورہ ملزمین کے خلاف جرم نمبر 850/2023 ، اسلحہ ایکٹ 3/25,4/25,7/25 کے علاوہ مہاراشٹر پولیس ایکٹ 135 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ کی تحقیقات سب انسپکٹر مہیش کورے و پولیس ہیڈکانسٹبل سنیل گٹلیوار کررہے ہیں۔ مذکورہ ملزمین سے سرقہ بالجبر، چین اسنیچنگ، قفل شکنی جیسے جرائم کے سلسلے میں تفتیش کی گئی تو انہوں نے مزید دیگر ساتھی دار (۱) روشن گوپال پدم وار ( ساکن وشنوپوری، ناندیڑ)، (۲) ہریش دیوی داس شرما ( ساکن وزیر آباد، ناندیڑ)، (۳) پرمیشور ببن کندھارے ( ساکن وشنوپوری، ناندیڑ)، (۴) وشال عرف پپو نارائن ہمبرڈے ( ساکن وشنوپوری، ناندیڑ)، (۵) رُپیش بالاجی ٹھاکر ( ساکن وشنوپوری ، ناندیڑ)، ( ۶) شیخ جاوید عرف لڈیا ( ساکن وشنوپوری، ناندیڑ) کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر جرائم کو انجام دیئے جانے کا انکشاف کیا۔ مذکورہ ملزمین میں سے چار کو حراست لے لیا گیا ہے۔ اس طرح جملہ 9 ملزمین کے قبضہ سے 3 تولے سونے کے زیورات، 3 موبائل، 2 پستول، 3 زندہ کارتوس، 3 خنجر، 1 تلوار، 1 لوہے کی کتی، 2 موٹر سائیکل، اس طرح جملہ 3 لاکھ 25 ہزار روپئے کی مالیت ضبط کی گئی ہے۔ ملزمین سے تفتیش کے دوران ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن اور سون کھیڑ پولیس اسٹیشن میں درج مختلف معاملات کے بارے میں بھی انکشاف ہوا ہے۔ مذکورہ کارروائی پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بھوکر کھنڈے رائے دھرنے، سب ڈویژنل پولیس آفیسر سشیل کمار نائیک، ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے انچارج آفیسر شریدھر جگتاپ و کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے چیف آفیسر آنند بچیوار، ہیڈکانسٹبل پربھاکر ملدوڑے، وکرم واکڑے، سنتوش جادھو، گیانوبا کوٹھیکر، پولیس نائیک شیخ ستار، ارجن منڈے، پولیس کانسٹبل چندر کانت سوامی، پولیس کانسٹبل سنتوش بیلوروڈ، گیانیشور کلندر، شری رام داسرے، مادھو مانے، شیوانند تیج بند، شیوانند کانگلے کی خصوصی ستائش کی گئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے