कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ: اب تک 5000 بچوں سمیت 12000 سے زائد لوگ شہید، شہدا میں 3300 خواتین شامل

غزہ:۱۸؍نومبر:غزہ کے اطلاعات سے متعلق دفتر نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہہید ہو چکے ہیں جن میں پانچ ہزار بچے بھی شامل ہیں۔حماس کی حکومت کی طرف سے جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کی ہلاکت سے متعلق سامنے لائے گئے تازہ اعداد و شمار میں خواتین کی ہلاکتوں کا بھی بطور خاص ذکر ہے جو اپنے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے دوران شہید ہوگئیں۔ ان خواتین کی تعداد 3300 بتائی گئی ہے۔مسلسل جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 30 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن کے لیے علاج معالجے کی کوئی سہولت غزہ میں باقی نہیں رہنی دی گئی کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہسپتال مسمار کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے غزہ حکومت نے اس سے پہلے جنگی شدت کے دوران یہ اعداد و شمار باضابطہ جاری نہیں کیے تھے۔ جنگی شدت کے دنوں میں مسلسل بمباری کے نتیجے میں لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا بھی بہت مشکل رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے