कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں ہسپتالوں کے حوالے امریکی الزامات گمرا کن ہیں:حماس

ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کا الزام بے بنیاد ہے:انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ

غزہ ،۱۵؍نومبر:اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے پینٹاگان اور وائٹ ہاس کے ان بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں وہ صہیونی قابض دشمن کے جھوٹ کو قبول کرتے ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دونوں کی طرف سے ہسپتالوں کے نیچے فوجی کمانڈ سینٹر کے قیام کے دعوے قطعی بے بنیاد اور من گھڑت ہونے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کا بہانہ تلاش کرنے کی بھونڈی کوشش ہیں۔حماس نے آج بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ "ہم ان بیانات کو ہسپتالوں کے خلاف مزید وحشیانہ قتل عام کرنے کے لیے قابض فوج کی دہشت گردی کے لیے امریکا کا گرین سگنل سمجھتے ہیں جس کا مقصد صحت کے شعبے کو تباہ کرنا اور ہمارے لوگوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کے لیے دبا ڈالنا ہے۔حماس نے کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں پر حملوں کا بہانہ تلاش کرکے اسرائیل نیتن یاھو کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے اور غزہ کی آبادی کو بے گھر کرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ”ہم اقوام متحدہ سے اپنی اپیلی کی تجدید کرتے ہیں کہ وہ تمام ہسپتالوں کا دورہ کرے اور اس کا جائزہ لے تاکہ قبضے اور اس کے اتحادی واشنگٹن کے بیانیے کے جھوٹ کا تعین کیا جا سکے، جو غزہ میں نسل کشی کی جنگ کی براہ راست ذمہ دارہے”۔قابل ذکر ہے کہ وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو دستیاب معلومات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں بشمول الشفا کمپلیکس کو اپنی فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔وائٹ ہاس نے مزید کہا کہ حماس کی جانب سے الشفا کمپلیکس کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے طور پر استعمال کیا گیا جو کہ ایک جنگی جرم ہے۔اس نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی حمایت نہیں کرتا کیونکہ اس سے حماس کو فائدہ ہوگا، لیکن انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔اسی دوران امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے کہا کہ انٹیلی جنس سروسز نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد الشفا کمپلیکس سے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر چلا رہی ہیں اور وہ غزہ کے ہسپتالوں کو استعمال کر رہے ہیں۔حماس نے امریکی حکومت کے ان دعووں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے غزہ کے ہسپتالوں کے معائنے کی اپیل کی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امریکی مدد سے جاری اسرائیلی فوجی جارحیت کا مقصد فلسطینی آبادی کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔
ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کا الزام بے بنیاد ہے
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات اور ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کو ثابت کرنے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے ان تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم سمجھتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔تنظیم نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ "انٹیلی جنس شواہد” کے بارے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو تحفظ سے محروم کرنے کا جواز نہیں بنتا۔تنظیم نے مزید کہا کہ طبی سہولیات، عملے اور نقل و حمل کے ذرائع پر بار بار اسرائیلی حملے غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تباہ کر رہے ہیں، اور پھر جنگی جرائم کے طور پر ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔تنظیم نے کہا کہ اس نے 7 اکتوبر سے 7 نومبر کے درمیان متعدد ہسپتالوں یا ان کے قریب حملوں کی تحقیقات کیں۔ اس نے غزہ میں بے گھر ہونے والے گواہوں، 16 طبی کارکنوں اور ہسپتال کے اہلکاروں سے بات کی اور عالمی ادارہ صحت کے ڈیٹا بیس کے علاوہ سوشل میڈیا اور سیٹلائٹ امیجز پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز سمیت اوپن سورس ڈیٹا کا تجزیہ اور تصدیق کی۔تنظیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ وہ اسرائیلی الزامات کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے اور اس نے ایسی کوئی معلومات نہیں دیکھی جس سے غزہ کے ہسپتالوں پر حملوں کا جواز ملتا ہو۔تنظیم نے خبردار کیا کہ ہسپتال اور دیگر طبی سہولیات شہری املاک ہیں جنہیں بین الاقوامی انسانی قانون یا جنگی قوانین کے تحت خصوصی تحفظ حاصل ہے۔تنظیم نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنے غیر قانونی حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرے، جو کہ اجتماعی سزا کے جنگی جرم کے مترادف ہے۔تنظیم نے امریکا، برطانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک سے مطالبہ کیا کہ جب تک اس کی افواج فلسطینی شہریوں کے خلاف سنگین اور وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتی رہیں اسرائیل کو اپنی فوجی امداد روک دیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے