कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

میوات میں شہریوں کے مکانات کا انہدام سرکاری ایجنسیوں کے ظالمانہ اقدام کا نتیجہ: مولانا محمود اسعد مدنی

نئی دہلی، 13 نومبر: میوات میں شہریوں کے مکانات کا انہدام کسی فسادی گروہ یا فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے نہیں بلکہ سرکاری ایجنسیوں کے ظالمانہ اقدام کا نتیجہ ہیں ۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے یہ بات میوات نوح کے نلہڑ میں فساد اور سرکاری بلڈوزر سے متاثرہ خاندانوں کو جمعیۃ کی طرف سے تعمیر کردہ مکانات کی چابی سونپتے ہوئے کہی۔ مولانا مدنی نے کہا کہ اب میں اپنی سرکار کو کیا کہوں، کیا میں اس عمل کو’ سرکاری دہشت گردی‘ کہوں، لیکن جو بھی کہا جائے یہ جمہوریت اور اس ملک کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے۔ ملک کے شہریوں کے جان و مال اور ان کی پراپرٹی کی حفاظت کی ذمہ داری جن مشنریوں پر تھی ، انھوں نے شہریوں کے مکانات ڈھا دیئے ، جو کسی بھی مہذب سماج میں قابل قبول نہیں ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ کوئی بھی سرکار اگر آئین و قانون سے ہٹ جائے اور کسی بھی طبقے کو نشانہ بنائے تو اسے حکومت نہیں انارکسٹ کہا جائے گا ۔ اس ملک کے معماروں نے ملک کو اس لیے آزاد نہیں کرایا تھا کہ یہاں ظلم و ستم اور امتیاز کا راج ہو بلکہ اس لیے کرایا تھا کہ یہاں عدل و انصاف اور قانون کا راج ہو۔ لیکن ہریانہ سرکار نے میوات کی سرزمین کو اپنے غصے اور لاقانونیت کا شکار بنایا اور اس کا سب سے زیادہ نقصان غریبوں اور لاچار لوگوں کو ہوا۔واضح ہو کہ مولانا مدنی اتوار کی صبح میوات پہنچے اورانھوں نے جمعیۃ یوتھ کلب اورمنظم مکتب کے لیے منعقد دو پروگراموں میں شرکت کی۔ بعدہ مولانا مدنی کی قیادت میں وفد نے میوات فساد متاثرین سے ملاقات کی اور جمعیۃ کی طرف سے جاری بازآبادکاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔مولانا مدنی نے نلہڑ پہنچ کر جمعیۃ کی طرف سے آس محمد ، شیخ احمد اور اقبال کے گھروں کا افتتاح کیا، جن کی تعمیر میں جمعیۃ نے تعاون کیا تھا ۔ اس موقع پر مولانا مدنی نے کہا کہ میوات میں فسادیوں نے مسجدوں کو نشانہ بنایا ، لیکن وہاں سرکار اور پولس انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی، ان مسجدوں کی بھی مرمت جمعیۃ علماء ہند نے کرائی، انھوں نے کہا کہ وہ توڑیں ، ہم بنائیں ، یہ سلسلہ اچھا نہیں ہے ۔ اس ملک کی تعمیر میں سبھی طبقے کو شامل ہونا چاہیے اور تخریبی طاقتوں کو مل کر شکست دینا چاہیے ۔ دوسری طرف ایڈوکیٹ طاہر روپڑیا نے مولانا مدنی سے ملاقات کی اور قانونی اقدامات کی تفصیل پیش کی۔ مولانا مدنی اس موقع پر ان لوگوں سے بھی ملے جو ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔میوات دورے پر مولانا مدنی کے ہمرا جمعیۃ علماء ہند کی جنرل سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی،جمعیۃ علماء میوات ہریانہ پنجاب اور ہماچل پردیش کے ناظم اعلی مولانا یحییٰ کریمی، مولانا مفتی زاہدقاسمی امام مرکز جامع مسجد نوح، جمعیۃ علماء حلقہ میوات کے صدر قاری محمد اسلم بڈیڈوی، جمعیۃعلماء ہریانہ ، پنجاب و ہماچل کے نائب صدر مولانا شیر محمد امینی، حافظ محمد عاصم عبداللہ بنگلور، مفتی محمد سلیم ساکرس ناظم جمعیۃ علماء میوات، ماسٹر قاسم، ماسٹر افضل مہوں، مولانا غیور احمد قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، قاری احمد عبداللہ سکریٹری جمعیۃ یوتھ کلب، مولانا شعیب بہرائچی، مولانا ایوب سونک ،مولانا عظیم اللہ قاسمی، مولانا مفتی سلیم بنارسی گڑگائوں ، مولانا عثمان ، مولانا طیب ، مولانا ناصر ، مولانا زکریا، مولانا یامین، مولانا دلشاد، محمد عالم میوات وغیرہ شریک تھے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے