कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تل ابیب میں ہزاروں کا احتجاج، غزہ میں نسل کشی اور بھوک مٹانے کا مطالبہ

تل ابیب:24؍اگست:ہفتے کی شام کے بعد صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے "ہبیما چوک میں ہزاروں افراد نے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی جس کا مقصد غزہ میں جاری نسل کشی اور بھوک پر مبنی جنگ کو روکنے کا مطالبہ تھا۔یہ مظاہرہ عرب عوام کی نمائندہ "اعلی کمیٹی برائے پبلک فالونگ کے ساتھ عرب جماعتوں، سماجی تنظیموں اور بعض قابض اسرائیل کی بائیں بازو کی جماعتوں کی دعوت پر منعقد کیا گیا جو اس جنگ کے مخالف ہیں۔مظاہرہ اصل میں "ڈیزنگوف چوک سے شروع ہو کر "ہبیما چوک تک پہنچنے والا تھا لیکن قابض اسرائیل کی پولیس نے اس مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور احتجاج کو مخصوص مقامات تک محدود رکھنے کی پابندیاں عائد کر دیں۔ اسی دوران قابض فوج کی بھاری نفری کو مظاہرے کے اطراف تعینات کیا گیا تاکہ مظاہرین پر دبا ڈالا جا سکے۔احتجاج میں شریک مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے خاتمے، اسیران کے تبادلے کی ڈیل پر عمل درآمد، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فوری فراہمی، محاصرے کے خاتمے اور قابض فوج کے انخلا کے مطالبات درج تھے۔کئی بینرز پر صاف صاف تحریر تھا: "نسل کشی بند کرو، "جنگ ختم کرو، "انسانی امداد داخل کرو، "بچوں کا قتل بند کرو، "بنجمن نیتن یاھو غزہ کو نیست و نابود کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے گذشتہ روز جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں قحط کی کیفیت ہے جہاں پانچ لاکھ فلسطینی "انتہائی تباہ کن بھوک کی حالت میں جی رہے ہیں۔ یہ مشرق وسطی میں پہلی بار ہے کہ کسی علاقے میں قحط کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔سات اکتوبر سنہ2023 سے قابض اسرائیل کی فوج فلسطینی عوام پر بدترین جبر مسلط کر رہی ہے۔ عرب شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، مظاہرے کے حق کو تقریبا مکمل طور پر کچل دیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے