कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیل کی 24 گھنٹے کی جارحیت میں 61 فلسطینی شہید اور 308 زخمی

غزہ:24؍اگست:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں 61 فلسطینی شہید اور 308 زخمی ہوئے جنہیں غزہ کی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔وزارت صحت کے مطابق ان شہدا میں وہ 16 فلسطینی بھی شامل ہیں جو قابض فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنے جب وہ خوراک کے حصول کے لئے امداد مراکز کے قریب موجود تھے۔ ان کے ساتھ مزید 111 افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح روٹی کے نوالے کی تلاش میں اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے شہدا کی مجموعی تعداد 2,076 اور زخمیوں کی تعداد 15,308 سے تجاوز کر گئی ہے۔وزارت نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 8 فلسطینی جان سے گئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ اس طرح قحط اور بھوک سے شہدا کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے جن میں 114 معصوم بچے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 18 مارچ سنہ2025 سے آج تک قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 10,778 فلسطینی شہید اور 45,632 زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے یہ بھی واضح کیا کہ شہدا کے اعداد و شمار میں مزید 298 نام شامل کئے گئے ہیں جن کے کوائف مکمل ہوچکے ہیں اور انہیں عدالتی کمیٹی برائے لاپتہ افراد اور رپورٹ شدہ شہدا کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔یوں سات اکتوبر سنہ2023 سے شروع ہونے والی قابض اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 62,622 اور زخمیوں کی تعداد 157,673 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت نے اس امر پر شدید تشویش ظاہر کی کہ اب بھی متعدد شہدا اور زخمی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جن تک قابض اسرائیلی بمباری اور رکاوٹوں کے باعث امدادی اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے