कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے: مصر

قاہرہ:22؍اگست:مصر نے قابض اسرائیل کے اس خطرناک منصوبے پر سخت تنبیہ کی ہے جس کے تحت غزہ شہر پر قبضہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ قاہرہ نے واضح کیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔مصری وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قاہرہ حکومتِ اسرائیل کی ان منصوبہ بندیوں کو انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھ رہا ہے جن کے تحت پورے غزہ کے شہروں کو قبضے میں لینے کے لیے حملہ کیا جانا ہے۔ وزارت خارجہ نے اس اقدام کو فلسطینی سرزمین پر غیرقانونی قبضے کو مزید مضبوط کرنے کی کھلی سازش قرار دیا۔مصر نے اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ غرب اردن ہو یا غزہ، قابض اسرائیل کی درندگی اور بڑھتی ہوئی جبر کی حکمتِ عملی انتہائی خطرناک ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جبری بے دخلی کے منصوبے نہ صرف انسانیت کے خلاف مجرمانہ سازش ہیں بلکہ یہ معصوم فلسطینی شہریوں کے خلاف منظم جرائم ہیں جو خطے کو مزید جنگ اور تشدد میں جھونکنے اور ثالثوں کی کاوشوں اور فائر بندی و قیدیوں کے تبادلے کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ قابض اسرائیل کا طاقت کے گھمنڈ پر مبنی رویہ اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی سیاسی حساب کتاب میں ایک سنگین غلطی ہے۔ اس کے نتیجے میں خطے میں مزید بھڑکا پیدا ہوگا اور یہ خطرناک پالیسی دور رس نتائج کے ساتھ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو تباہ کر دے گی۔مصر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قابض اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو روکا جائے، فلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے جرائم بند کیے جائیں اور سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تاکہ مشرق وسطی کو مزید عدم استحکام کے گہرے اندھیروں میں دھکیلے جانے سے بچایا جا سکے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے اور اس کے باسیوں کو جبرا جنوبی غزہ کی طرف دھکیلنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی جس پر فلسطینی اور عالمی سطح پر شدید مذمت سامنے آئی اور اس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا۔غزہ پر یہ نسل کش جنگ مسلسل 685ویں روز بھی جاری ہے، جہاں شہری ایک طرف بمباری اور دوسری جانب سخت محاصرے کا شکار ہیں جس نے خوراک اور دواں تک کی فراہمی بند کر دی ہے۔ نتیجتا انسانی اور معاشی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور غزہ کے عوام موت کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے