कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ماہ صفر اور ہمارے افکار و نظریات

تحریر : مولانا راقب احمد جامعی جالنوی

اسلام ایک ایسا دین حیات ہے جس نے انسانی زندگی کے ہر شعبے میں رہبری اور رہنمائی کی ہے عبادات سے لے کر معاملات تک اخلاقیات سے لے کر معاشیات معاشرت سے لے کر تجہیز و تکفین تک حیات مستان کی کسی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا ہر وقت ہر گھڑی کے احکام و مسائل کو ظاہر اور باہر کیا کس مہینے کس دن کون سے امور کے انجام نہیں کرنا ہے چنانچہ اسلامی سال کے ماہ محرم الحرام سے ماہ ذی الحجہ تک کے سارے احکامات کو اشکارہ فرمائے انہی مہینوں میں ماہ صفر بھی ہے جس کے متعلق زمانہ جاہلیت مختلف اقسام عنوان کے توہمات باطل نظریات و افکارات اور بد اعتقادیہ و خرابیاں پائی جاتی ہیں۔
ماہ صفر کی حقیقت:
اللہ تعالی نے تخلیق کائنات کے وقت ہی شہور سنا کی تخلیق فرمائی جس کی طرف سورہ توبہ کی ایت نمبر 36 ان عده الشهور عند الله 12 شهرا في كتاب الله يوم خلق السماوات والقرب منها اربعه حرب الى اخره جمع نہیں کیا سے اشارہ فرما کر اس بات کو واضح کیا ہے کہ مہینے اللہ تبارک و تعالی کے تخلیق عالم ہی کے وقت سے 12 ہے جن میں سے چار مہینے دل قعدہ ذیحجہ محرم رجب کو اللہ تعالی نے عشور حرم قرار دیا ہے جن میں سے تین ماہ دو یکے بعد دیگر اتے ہیں اور ان کا اختتام ماہ محرم الحرام پر ہوتا ہے اور اہل عرب کے یہاں یہ چار مہینے بڑے قابل عظمت و رفعت کے سمجھے جاتے تھے جس میں وہ ہر طرح کی جنگ و جدال لڑائی جھگڑا کرنے اور ہر طرح کے افعال قبیحہ اور اقوال غلیظہ سے اجتناب کیا کرتے تھے پھر جیسے ہی ماہ محرم الحرام کی انتہا ہو کر ماہ سفر کی ابتدا ہوتی تو جنگ وجدال کے لیے نکل پڑتے اس کی بنا پر ان کے گھر خالی ہو جاتے تو کہا جاتا یعنی خالی ہو گیا اسی بنا پر اس مہینے کا نام سفر رکھا گیا ماہ صفر اور ہمارے معاشرے کے باطل اعتقادات و توہمات۔ ہمارے معاشرے میں مختلف قسم کے تہمت رائج ہے اور اس کی بنیاد ہمارے معاشرے کا غیر مسلم اقوام کے ساتھ اختلاط ہیں اسی بنا پر ہر سال ہر مہینہ ہر ہفتہ ہر وقت اور ہر گھڑی میں مختلف باطن نظریہ وہ افکارات پائے جاتے ہیں انہیں غلط خیالات و بدعت کا ایک سلسلہ ماہ صفر کے متعلق ہے کہ ماہ سفر میں بعض لوگ اچھے کام نہیں کرتے شادی بیا اور دیگر پر مسرت تقریبات منعقد نہیں کرتے اور اہم امور کا افتتاح اور ابتدا کرنے سے پرہیز کرتے ہیں اور کہا کرتے ہیں کہ سفر میں کی ہوئی شادی صفر ہوگی یعنی ناکام ہوں گی اور اس کی وجہ عموما ذہنوں میں یہی ہوتی ہے کہ سفر کا مہینہ نامبارک اور منحوس مہینہ ہے بعض لوگ ماہ صفر کی یکم سے 13 تاریخ تک کے ایام کو بطور خاص منحوس اور برا جانتے ہیں۔
باطل عقائد و افکار کی حقیقت و بنیاد:
لوگ پسند کرتے ہیں من گھڑت اور ایجاد کرودہ باتوں کی کوئی بنیاد ہوتی نہیں ہے لیکن جب جاہلوں سے یا ان گمراہ کن رہنماؤں سے ان کے باطل نظریات کی دلیل مانگی جاتی ہے وہ من گھڑت روایتیں اور غلط ملط دلیل پیش کرتے ہیں چنانچہ ماہ سفر کے منہوس ہونے کے متعلق بھی ان سے ایک روایت منقول ہے جس کے الفاظ یہ ہیں من بشرني بخروج سفر بشرته بالجنه حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مجھے ماہ صفر کے ختم ہونے کی بشارت دے گا میں اس کو جنت کی بشارت دوں گا حوالہ الموزوعه الكبرى لملا علي قاري صفحہ نمبر 69 اس روایت سے یہ لوگ ماہ صفر کے منحوس اور نامراد ہونے پر استدلال کرتے ہیں جبکہ حضرت ملا علی قاری رحمہ اللہ نے جو بڑے پائے کے محدث ہیں اپنی مشہور کتاب الموضوعات الکبری جس میں انہوں نے موضوع بے اصل اور من گھڑت حدیث جمع کی ہے اس میں اس روایت کو ذکر کیا ہے اور اس کو موضوع بتایا ہے لہذا ان موضوع اور من گھڑت روایات سے استدلال کرنا سراسر جہالت اور گمراہی کی بات ہے۔
ماہ سفر اسلام و شریعت کی روشنی میں:
مومن کی شان تو یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپ کو ان باطل عقائد و نظریہ سے ایسے دور رکھیں جیسے انسان اپنے اپ کو دنیا کی زہریلی اور ضرر رسا چیزوں سے دور رکھتا ہے اور اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ان احکامات کے مطابق گزارے جس کی قران و حدیث میں صراحت کی گئی ہے اور جس طرح دیگر مہینوں کو گزارا جاتا ہے اس ماہ مبارک کو بھی قران و حدیث کی روشنی میں اسی طرح گزارے اس لیے کہ حیات مستعار کی کامیابی اتباع سنت ہی میں مضمر ہے جیسے کہ شاعر نے کہا ہے نقش قدم نبی کے ہے جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے اللہ تعالی ہم سب کو شریعت اسلامیہ کی روشنی میں زندگی بسر کرنے کی توفیق و سعادت نصیب فرمائے۔آمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے