कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں یومِ آزادی پر محسن خان پٹھان کی جانب سے ترنگا ریلی کا انعقاد

ناندیڑ:15؍اگست ( شیخ عمران) یوم آزادی کے جشن کے موقع پر آج ناندیڑ شہر و ضلع راشٹروادی کانگریس کے یوتھ صدر محسن خان پٹھان کی جانب سے آج دیگلور ناکہ سے بڑی ترنگاریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں لوہا قندھار کے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر بھی موجود تھے۔ یہ ترنگا ریلی دیگورناکہ سے ہوتے ہوئے گنج منیار گلی ،چوک ، مونڈھا گرودوارہ چوراستہ ،وزیر آباد کلامندر ، شیواجی نگر ،سے ہوتے ہوئے چتینیہ نگر پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر لوہا قندھار کے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر نے محسن خان پٹھان کی جانب سے منعقدہ یوم آزادی کی ترنگا ریلی نکالنے پر ان کی خدمات کو سراہا اور نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ ملک کے لئے ایسے ہی کام انجام دیتےرہے۔ اس موقع پر راشٹروادی کانگریس کے شہر صدر سابقہ رکن اسمبلی اوم پرکاش پوکرنا سابقہ رکن اسمبلی موہن راؤ ہمبڑے راشٹروادی کانگریس کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد خان پٹھان ریاستی سیکریٹری پروین پاٹل چکھلیکر ،رام داس پاٹل،ضلع صدر راشٹروادی کانگریس گرامین ،راونگاؤکر،شہر کارگزار صدر مادھو پاوڑے ،راشٹر وادی کانگریس کے یوتھ ریاستی نائب صدر کنیا قدم ،اتم راؤ سونکامڑے،سابقہ کارپوریٹر و نائب شہر صدر صابر چاؤش ،سابقہ کارپوریٹر عبدالغفار خان ،سابقہ کارپوریٹر حبیب مولانا ،اسلم پٹھان ،عبدالمحیط،محمد رضوان قریشی ،عامر لالہ شاروق ،ایڈوکیٹ ضمیر ،یوتھ جنرل سیکریٹری محمد عتیق،عبدالعتیق ،ایوب خان،و دیگر کارکنان عہدیداران بھی موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے