कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سرپرست وزیر اتل ساوے کا ناندیڑ دورہ

ناندیڑ: 14 ؍اگست(نمائندہ اعتبار) ریاست کے دیگر پسماندہ بہوجن فلاح، ڈیری ڈویلپمنٹ، غیر روایتی توانائی، معذور فلاح کے وزیر اور ناندیڑ ضلع کے سرپرست وزیر اتل ساوے ناندیڑ کے دورے پر آرہے ہیں۔ ان کا پروگرام حسبِ ذیل رہے گا۔جمعہ، 15 اگست کی صبح 8:30 بجے سرکاری ریسٹ ہاؤس، ناندیڑ سے ضلع کلکٹر آفس کی طرف روانگی۔ صبح 9 بجے سے 10:15 بجے تک بھارت کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر سرکاری پرچم کشائی، قومی پرچم کو سلامی اور انعامات تقسیم کے پروگرام میں شرکت۔ مقام: ضلع کلکٹر آفس، ناندیڑ۔صبح 10:25 بجے ضلع پریشد، ناندیڑ کی جانب سے عوام کے لیے شروع کی جانے والی ’’ڈیجیٹل متر واٹس ایپ چیٹ بوٹ‘‘ سروس کے افتتاحی پروگرام میں شرکت۔ مقام: یشونت راؤ چوہان آڈیٹوریم، ناندیڑ۔صبح 10:55 بجے ضلع پریشد ناندیڑ سے کوناڑے کلاسز، اسپورٹس کمپلیکس کے سامنے، گوکل نگر کی طرف روانگی۔ صبح 11:05 بجے کوناڑے کلاسز پہنچ کر ناندیڑ پولیس کی جانب سے منعقدہ ’’اسٹریٹ سیفٹی نربھیا ریلی‘‘ میں شرکت۔ آغاز: کوناڑے کلاسز، اسپورٹس کمپلیکس کے سامنے، گوکل نگر، ناندیڑ۔ اختتام: بڑے قومی پرچم کے پاس، شری شنکر راؤ چوہان میموریل چوک، وی آئی پی روڈ، ناندیڑ۔صبح 11:35 بجے روزنامہ پرجاوانی کے ایڈیٹر شری شنتنو ڈوئی فوڑے کی رہائش گاہ پر ملاقات۔صبح 11:50 بجے سانگوی، ناندیڑ کی طرف روانگی۔ دوپہر 12 بجے سانگوی، ناندیڑ پہنچ کرڈیٹیلنگ ڈیڈی ویشنووی آٹو کیئر کار واشنگ یونٹ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت۔ مقام: ٹاٹا شوروم کے قریب، سواگت لان کے سامنے، سانگوی، ناندیڑ۔بعد ازاں سہولت کے مطابق ناندیڑ سے چھترپتی سنبھاجی نگر کی طرف روانگی کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے