कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راشٹروادی یوتھ صدر محسن خان پٹھان کا نصرت پور دورہ، عوامی مسائل کو بغور سنا

ناندیڑ :12؍اگست( شیخ عمران) ناندیڑ ضلع کی ترقی کا اندازہ اس کے بنیادی ڈھانچےسے لگایا جاتا ہے، اور سڑکیں اس بنیادی ڈھانچے کا نہایت اہم جزو ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ضلع کی خستہ حال سڑکیں نہ صرف ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ عوام کے لیے روزانہ کی اذیت کا سبب بھی بنی ہوئی ہیں ۔بارش کے دنوں میں تو یہ سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرتی ہیں۔ جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، اور ناقص نکاسیِ آب کے نظام نے ان سڑکوں کو موت کے کنویں میں تبدیل کر دیا ہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ عوام کی آواز اکثر و بیشتر نظرانداز کر دی جاتی ہے ۔آج ہم ناندیڑ شہر سے قریب میں واقع نصرت پور کی بات کررہے ہیں یہاں کی عوام کو سڑک اچھی نا ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہاں کی عوام نے کئی دفعہ وہاں کے سرپنچ اور حلقہ شمال کے رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر سے راستوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے ،اس سلسلے میں ملاقات کی ۔انہوں نے صرف ان کی بات سن کر ان دیکھی کی اور کام کو اب تک شروع نہیں کیا ۔اس سلسلے میں آج وہاں کے لوگوں نے ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر سے ملاقات کی پر بھی کچھ حل نکل نہیں سکا۔ آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے یوتھ ناندیڑ ضلع و شہر صدر محسن خان پٹھان نے وہاں کے حالات کا جائزہ لیا اور لوگوں کی باتوں کو بغور سنا اور وہاں کی سڑکوں پر پیدل چل کر جائزہ لیا اور اپنے ذاتی خرچ سے وہاں کی مسجد کو جانے والے راستے پر مروم ڈالا گیا اور بقیہ کاموں کو بھی جلد از جلد پورا کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ شیخ رفیق ،یوتھ کارگزار صدر مادھو پاٹیل چینچوڑے ،محمد عتیق ، ایوب پٹھان ،عبدالعتیق ، عبد الحسیب ،اعجاز مرزا بیگ،شیخ عمران ، سید منور ، عبدالطیف خان ، شیخ رشید ، شیخ خالد ، شیخ ارباز ، شیخ اسمعیل ،مشتاق شیخ ،شیخ قاسم ،فیضان خان ، شیخ فیروز ، ایان شیخ ، محمود شیخ ،شیخ قاسم ،شیخ سفیان ، فیصل شیخ ،شیخ عبدالرحمن ، شیخ شادول ،شیخ نظام و وہاں کے مقامی افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے