कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس کے گیارہویں جماعت کے طالب علموں کے لیے”استقبالیہ پروگرام” کا انعقاد

شولاپور:11؍اگست (شیخ آفرین) ایم۔ اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں اس تعلیمی سال 26-2025 کے جونیئر کالیج کی گیارہویں جماعت کے پہلے دن استقبالیہ جلسہ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام سے قبل پانگل کیمپس کے گراؤنڈ پر دعا اور اسمبلی کا انعقاد کیاگیا۔ بعد از آں ، اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مدرسہ ہذا کے "نعیم شیخ میموریل ہال” میں استقبالیہ جلسہ کے دوران جونیئر کالیج کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مُدرّسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، الطاف صدیقی نے نئے داخل شدہ طالب علموں کو ادارہ کی تاریخ ، جملہ کامیابیاں ، نیٹ، سی ای ٹی ، جے ای ای ، ناٹا کے نتائج کے علاوہ کالج کے نظم و ضبط ، نظام الاوقات اور دِیگر امور وغیرہ پر سیر حاصل رہبری کی۔ اس موقع پر پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، معاون صدر مُدرّسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، الطاف صدیقی، محبوب سوداگر ، فرحت شیخ ، ڈاکٹر ثمینہ سیّد ، اور دِیگر مہمانوں کے دستِ مبارک طلباء وطالبات کو قلم اور پھول دے کر استقبال کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے کی ۔ اس موقع پر سمعیہ بیگ، نغمہ مجاور ، ایمن شیخ ، مدرسہ کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین حضرت و خواتین موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت آفرین شیخ نے کی اور شکریہ عائشہ مُلّا نے ادا کیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے نوید منشی، اقبال دلال ، شعیب باٹگھر ، عبد الخالق مُلّا، محمود خطیب، محسن ماشال، رضیہ گبورے، ثنا مُلّا وغیرہ نے محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے