किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیوا جی کالج ہنگولی میں انجمن اردو ادب کا قیام

ہنگولی :26؍جولائی(راست) یہاں کے شواجی کالج ہنگولی میں شعبہ اردو کے جانب سے انجمن اردو ادب کا قیام پرنسپل ڈاکٹر شیر ساگر بی ۔ ایس کی صدارت میں بتاریخ ۲۵ جولائی ۲۰۲۵ کو عمل میں آیا ۔ اس تقریب کی رہنمائی پروفیسر ڈاکٹر اقبال جاوید نے کی اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر ساگر بی۔ ایس نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امسال مختلف تعلیمی سرگرمیاں انجام دیں۔ جیسے کہ نوشتہ دیوار بنانا ، اس کے ذریعے سے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کروانا نیز اردو خطاطی کلاس اور تقریری وہ تحریری مقابلہ، کوئز مقابلہ کے ذریعے سے اپنی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا کام انجام دیں۔ اس موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے صدر شعبہ اردو شیواجی کالج ہنگولی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید نے کہا کہ اس انجمن کے ذریعے سے مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جس میں طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں جلا بخشنے کا کام انجام دیا جائے گا۔ جس طرح ہر سال یہ کام انجام دیا جاتا ہے۔ نیز طلباء کو اس بات پر آمادہ کیا جائے گا کہ وہ بہترین کارکردگی انجام دیں۔ اور قوم و ملت کا نام روشن کریں۔ یہ طے پایا کہ اس انجمن کے ذریعے سے مختلف مواقعوں پر کالج کے دیگر طلباء و طالبات کے لیے عید ملن پروگرام بھی رکھا جائے گا ۔ نیز تقریری مقابلوں کے ذریعے سے طلبہ کی صلاحیتوں کو جلا بخشی جائے گی ۔ ساتھ ہی شعبہ اردو سے وابستہ طلبہ کے لیے مختلف موقعوں سے مختلف عناوین کے تحت خصوصی خطابات منعقد کیے جائیں گے جس کے لیے بیرون شہر سے وہ شہر کے معزز دانشور اساتذہ و معلمین کو مدعو کیا جائے گا اور ان سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہر سال کی طرح طلبہ کی تعلیمی سیر بھی منعقد کی جائے گی۔نیز یہ بھی بتایا کہ تمام سرگرمیوں کو کس طرح انجام دیا جائے۔اس پروگرام کی نظامت کے فرائض شعبہ کی جز وقتی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نشاط انجم نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔ اس موقع پر انجمن اردو ادب شعبہ اردو شیواجی کالج کہ انتخابات بھی عمل میں آئے جس میں متفقہ رائے سے انجمن اردو ادب کی صدر کی حیثیت سے سال سوم کی طالبہ فردوس صدف تسلیم بیگ صدر منتخب ہوئی نیز معتمد (سیکرٹری) کی حیثیت سے سال اول کی طالبہ ام حبیبہ منتخب ہوئی اور نائب صدر کی حیثیت سے سال دوم کی ثوبیہ بیگم منتخب ہوئیں۔ بعد ازاں باہم مشورے سے عائشہ پروین محمد توفیق نائب صدر اور سال سوم کی طالبہ وسیمہ بیگم سید رحیم بحیثیت خازن مقرر کی گئی دیگر ممبران میں سعدیہ انجم عبدالرحیم، ثانیہ فاطمہ شیخ رفیق، افشاء پروین ، عرشیہ چاؤش، ماہین فاطمہ، تہمینہ خانم،جبین خانم،پٹھان صدف فاطمہ، حمیرا تبسم،اقرا پروین ، خدیجہ عنبر، صبا بیگم، ممبران کی حیثیت سے مقرر کیے گئے اس پروگرام کا اختتام شعبہ اردو کی جز وقتی اسسٹنٹ پروفیسر سریہ بیگم کے اظہار تشکر پر عمل میں آیا۔ تمام۔ منتخبہ اور تقرر یافتہ طلبہ کو پرنسپل اور صدر شعبہ اردو نے پر خلوص مبارکباد دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے