किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شہر کی خستہ حال سڑکیں عوام کے لیے وبالِ جان ، انتظامیہ سے بار بار نمائندگی کرنے پر بھی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز !

ناندیڑ :25؍جولائی( شیخ عمران) شہرکی ترقی کا اندازہ اس کے بنیادی ڈھانچےسے لگایا جاتا ہے، اور سڑکیں اس بنیادی ڈھانچے کا نہایت اہم جزو ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے شہروں کی خستہ حال سڑکیں نہ صرف ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ عوام کے لیے روزانہ کی اذیت کا سبب بھی بنی ہوئی ہیں ، بارش کے دنوں میں تو یہ سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرتی ہیں۔ جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، اور ناقص نکاسیِ آب کے نظام نے ان سڑکوں کو موت کے کنویں میں تبدیل کر دیا ہے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ عوام کی آواز اکثر و بیشتر نظرانداز کر دی جاتی ہے آج جس راستے کی ہم اخبار کی سرخی بنارہے ہیں وہ ناندیڑ شہر کی نئی عیدگاہ دولھے شاہ رحمن کی سڑک ہے جہاں دیگر مذاہب کی بھی عبادت گاہیں تو وہی ٹیوشن کلاسیس بھی ہیں، یہی سڑک سے بچے، جوان ،بوڑھے گذرتے اور بیمار بھی بڑھتے ہیں ،اسی سڑک کے بیج میں ڈرینچ لائن کا گندہ پانی عوام کو بیمار کرکے ان کی جان لیوا بن گیا ہے ،یہاں کے مقامی افراد کئی دفعہ میونسپل کارپوریشن و ناندیڑ حلقہ شمال کے رکن اسمبلی کو بار بار یاد دہانی کرواتے رہے مگر وہ اسے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی نظر انداز کرتے رہے ہیں ،اب دیکھنا یہ دلچسپ رہے گا کہ یہاں کی کارپوریشن و رکن اسمبلی حلقہ شمال بالاجی کلیان کر کی آنکھ کب کھلتی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے