किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آج مسجد آمنہ کاافتتاح ودعائیہ تقریب

ناندیڑ:28 اکتوبر(نمائندہ اعتبار)مسجد آمنہ ومدرسہ عربیہ نصیرالعلوم ، محبوبیہ کالونی موسمبی کاملّہ،عیدگاہ روڈناندیڑکا افتتاح اتوار 29اکتوبر 2023کو ظہر کی نماز سے عمل میں آرہاہے۔ ظہر کی نماز ٹھیک 2بجے ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی ہے۔ الحاج حضرت مولانا مفتی وقایت اللہ خالد قاسمی صاحب کی زیرصدارت منعقدہ اس تقریب میں الحاج حضرت مولانا محمد سعدعبداللہ ندوی صاحب کا خصوصی خطاب ہوگاجبکہ مفتی عبیدالرحمٰن صاحب اشاعتی، مولانا فطیم صاحب ندوی ،مولانا محمد مزمل صاحب ندوی، مولانا محمد عامر صاحب ندوی، مولانا عبدالصمد صاحب اشاعتی ، مولانا محمدخالد صاحب اشرفی ،مولانا محمد خالد صاحب فلاحی، حافظ وقاری عبدالکریم صاحب صمدی، حافظ محمد عمر صاحب صمدی، مولانا محمد فیروز صاحب ندوی مہمانان خصوصی کے طورپر شرکت فرمارہیں گے۔ جمیع اراکین کمیٹی حلقہ قدوائی نگرناندیڑ نے تمام ہی عامتہ المسلمین سے پُرخلوص درخواست کی ہے کہ اس دعائیہ نشست میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوکر ثواب دارین حاصل کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے