कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راجہ باغبان کے اعزاز میں تہنیتی جلسے کا انعقاد

شولاپور :16؍جولائی(آفرین شیخ) شولاپور شہر کے شعبہ اُردُو ڈراما ، درس و تدریس اور سماجی میدان میں ہمیشہ سرگرمی سے اپنی خدمات پیش کرنے والے اُردُو ڈراما نگار ، ہدایت کار ، فنکار اور مثالی معلم راجہ باغبان سر کو آپ کی اُردو، مراٹھی اور ہندی تھیٹر کے فروغ کے لیے بہترین خدمات کے مدّ نظر "وؤگ تھیٹر ممبئی” کی جانب سے "لائف ٹائم اچیومینٹ – دریافت 2025 ایوارڈ” سے نوازہ گیا۔ اسی کے مدّ نظر ایک پُر وقار تہنیتی جلسے کے صدر شولاپور شهر باغبان جمعیت کے صدر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ دلال ، سینئر ڈرامہ نگار بی ایچ کرجگی، اکھل بھارتیہ مراٹھی نائیہ پریشد شاخ سولاپور کے صدر وجے دادا سالونکے، سینئر ڈرامہ نگار شریش دکھنے کے ہاتھوں راجہ باغبان کی گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر صدر جلسہ ڈاکٹر دلال نے اپنی صدارتی تقریر میں فنِ ڈراما میں موصوف کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے فرمایا کہ ” راجہ سر نے ہمیشہ اپنے ڈراموں میں سماجی مسائل کو پیش کیاہے” ۔ انہوں نے مزید کہا کہ "راجہ باغبان نے ایک بہترین اداکار ڈرامہ نگار ہدایت کار اور مصنف کے طور پر اُردو، ہندی اور مراٹھی میں اپنے ڈرامے پیش کرکے سماج میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی . یہی وجہ ہے کہ انہیں مختلف شعبوں میں ریاستی اور ضلعی سطح پر مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔” اس موقع پر جلسے کے دوسرے مہمان وجے دادا سالونکے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "راجہ باغبان نے تین زبانوں میں ڈرامے پیش کیے ۔ انہوں نے شولاپور میں منعقدہ مختلف تھیٹر مقابلوں اور فیسٹیولس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آپ کو سونپی گئی ذمہ داریوں کو بہ حسن و خوبی نبھایا۔ موصوف شولاپور کے مراٹھی تھیٹر کے فعال رکن ہیں اور وہ میرے اچھے ساتھی اور قریبی دوست بھی ہیں۔” یہ جلسہ "شولاپور اُردُو گھر ثقافتی کمیٹی” کی جانب سے بتاریخ 13 جولائی کو شولاپور اُردُو گھر میں منعقد کیا گیا۔ اس جلسے کی ابتداء میں اردو گھر کے رکن پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے اس پروقار تقریب کے انعقاد کا مقصد بیان کیا۔ اُردو گھر کی رکن ڈاکٹر سمیہ باغبان نے راجہ باغبان کے کار ہائے نمایاں پر سیر حاصل مدلل معلومات دی۔ بعد از اں مہمانان کی گلپوشی کی گئی۔ دوسرے مہمان خصوصی سولاپور کے سینیر ڈراما نگار بی۔ ایچ ۔ کرجگی نے راجہ باغبان اور ان کے ڈراما سے جڑی ہوئی دیرینہ رفاقت پر روشنی ڈالی اور ماضی کے جھروکے سے چند واقعات پیش کیے۔ اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پانگل ہائی اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، سولاپور کے اُردو اور مراٹھی کے سینئر صحافی و ادیب ایوب نالا مندو ، سولاپور کے معروف ڈراما اداکار اور ناظم كتب جعفر بانگی نے اپنے تاثرات میں راجہ باغبان کے کاموں کا ذکر کیا۔ اس موقع پر اردو گھر کے اراکین محمد ایاز شیخ، عبدالمجید شیخ ، سرفراز بلول خان اُردو گھر کے ناظم كتب ساحر نداف ، محمد اقبال باغبان، اسٹریٹ پلے کے فنکار آشوتوش ناٹکر، شریف انڈی والے، محبوب کمٹھے شعیب بلول خان ، عمر فاروق , محمد ذوالکفل وغیرہ موجود تھے۔ اس پروگرام کی نظامت رُکن اُردو گھر محمود نواز نے کی اور شکریہ رکن اُردو گھر سرفراز بلول خان نے ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے