कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انسان کی اولوالعزمی سے قدرت بھی ہمنوا بن جاتی ہے

تحریر:عارف عزیز (بھوپال)

آج دنیا میں دل کو بھرپور مسرت سے ہم کنار کرنے والے امکانات بھی ہیں اور شدید مایوسی سے دوچار کرنے والے حالات و معاملات بھی۔ کبھی منزل واضح طور پر دکھائی دیتی ہے، مگر راہ نظر نہیں آتی۔ کبھی راہ تو بالکل صاف دکھائی دیتی ہے، مگر منزل کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔ دھوپ چھاؤں کا کھیل جاری رہتا ہے۔ اس کھیل کا اثر ہماری اجتماعی نفسیات پر بھی مرتب ہوتا ہے۔
دو کناروں کی کیفیت انسان کی ذہنی ساخت سے ہمیشہ چمٹی رہی ہے۔ بہت کچھ ایسا ہے جس کے ساتھ ہم جی رہے ہیں۔ ہمیں سہولتیں بھی میسر ہیں اور آسائشیں بھی۔ بہت سوں کا یہ حال ہے کہ آسائش کا تو پوچھنا کیا، کوئی بنیادی سہولت بھی ڈھنگ سے میسر نہیں۔ ان کے لئے زندگی عذاب کی صورت ہوتی ہے۔ یہی معاملہ ان کا بھی ہے جو بظاہر متمول اور خوش و خرم ہیں۔ زندگی ان کے لئے بھی آسان سودا نہیں۔ ہر انسان زیادہ سے زیادہ پانے کی خواہش رکھتا ہے اور اس خواہش کو عملی شکل دینے کے لئے کوشاں رہتا ہے تاکہ مرضی کی زندگی بسر کرنا زیادہ سے زیادہ آسان ہوسکے۔ اس حوالے سے ہر انسان کی کوشش کا معیار مختلف ہوتا ہے۔ کسی میں جوش و جذبے کا گراف بہت بلند ہوتا ہے۔ وہ زیادہ کوشش کرتا ہے اور مشکلات کا خندہ پیشانی سے سامنا کرتا ہے۔
بعض لوگ خراب حالات کے آگے بہت جلد ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔ بہر کیف، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس پار جانے کی کوشش سبھی کرتے ہیں۔ جو زیادہ کوشش کرتے ہیں وہ زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔ مستقل مزاجی کی نعمت سے محروم اور حالات سے لڑنے کی تربیت حاصل نہ کر پانے والے کامیابی کی راہ پر زیادہ دور تک چل پاتے۔
انسان کا ایک معاملہ ایسا ہے جو بیک نعمت بھی ہے اور زحمت بھی۔ یہ ہے، اپنے حالات سے خوش نہ رہنا۔ کسی بھی حال میں خوش نہ رہنا بہت حد تک ذہنی بلکہ روحانی مرض ہے مگر قدرت نے اس میں بھی ایک روشن پہلو رکھا ہے۔ جو لوگ کسی بھی حال میں خوش رہتے، ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی آئے، آگے بڑھنا ممکن ہو، زیادہ خوش حالی کا حصول یقینی بنایا جاسکے۔ جب انسان اپنے حالات سے غیر معمولی بیزاری محسوس کرتا ہے تب کچھ نیا کرنے کا سوچتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ کچھ ایسا کر دکھائے کہ لوگ دیکھیں تو حیران رہ جائیں اور اس کی صلاحیت و سکت کو تسلیم کریں۔ یہ ارادہ اسی وقت پروان چڑھتا ہے جب انسان نے کچھ نیا کرنے کا سوچنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ تیاری بھی کر لی ہو۔ ماحول اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ حالات محض حوصلہ شکنی ہی نہیں کرتے بلکہ کبھی کبھی حوصلے کو پروان چڑھانے کا ذریعہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے