किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

چیف جسٹس آف انڈیا بھوشن گوئی کا ڈسٹرکٹ وکلاء ایسوسی ایشن نے کیا والہانہ استقبال

چیف جسٹس آف انڈیا کا ایڈوکیٹ پرویز ایم خان نے کیا پرجوش استقبال

ملکاپور:26؍جون ( محمد احسان سر ) چیف جسٹس آف انڈیا بھوشن رام کرشنا گوئی حلف لینے کے بعد بروز بدھ 25 جون کو پہلی بار امراوتی آئے۔ شہر اور ضلع کی مختلف تنظیموں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی. سب سے پہلے ہوائی اڈے پر حکومت کی جانب سے ڈویثرنل کمشنر ، ضلع کلکٹر اور محکمہ ریونیو اور پولیس حکام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا. شام 7 بجے پی آر پوٹے ایجوکیشنل گروپ کے آڈیٹوریم میں ڈسٹرکٹ لاںٔرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آپ کے اعزاز میں عالی شان پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ڈسٹرکٹ وکلاء ایسوسی ایشن کی جانب سے آپ کا پرجوش استقبال کیا گیا اور انھیں ہدیہ مبارکبادی پیش کی گئی ۔ اس موقع پر امراوتی سیشن کورٹ کے مشہور و معروف وکیل ایڈوکیٹ پرویز ایم خان (کرائم سائیڈ اسپیشلسٹ) نے آپ کا بے ساختگی سے پرجوش استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی. منعقدہ پروقار تقریب میں کثیر تعداد میں معززین شخصیات نے شرکت کی اور کثیر تعداد میں ان کے مداح بھی موجود تھے. ان یادگار و سنہرے لمحات پر ڈسٹرکٹ وکلاء ایسوسی ایشن نے بہت فخر محسوس کیا. واضح ہوکہ جسٹس بھوشن گوئی کا امراوتی سے بہت گہرا تعلق ہے ، آپ نے امراوتی سے قانونی پریکٹس شروع کی تھی اور بعد میں ان کا سفر ناگپور ، ممبئی ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ اور اب آپ براہِ راست چیف جسٹس آف انڈیا تک پہنچ گئے ، امراوتی شہر میں عوامی نمائندوں اور مختلف تنظیموں نے ان کے رہائش گاہ پر جاکر ان زبردست استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی جو امراوتی اور ودربھ کے لئے قابل فخر اور لائق تحسین ہے.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے