कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیرتﷺ پروگرام17-’’قد افلح المومنون‘‘ کے انعقاد کا اعلان

کوئز، MCQ Paper، لیکچر سیریز،Debate، المغازی کراٹے چمپئن شپ اور کھیل مقابلے ضلعی وریاستی انعامات/ ضلعی ریاستی ایوارڈز۔ انگریزی میڈیم کے مسلم طلباء کیلئے بھی کوئز بک

ناندیڑ:16 اکتوبر(راست): خادمین امت طلبا ء وطالبات اور نوجوانوں کی شعوربیداری اور دینی وملی ذمہ داریوں کے احساس کو جلابخشنے کے مقصد سے ’’سیرت پروگرام‘‘ کے تحت بین ریاستی مقابلہ جات منعقد کرتی آرہی ہے۔ اس سال ’’قد افلح المومنون: بے شک فلاح پاگئے ایمان والے‘‘ اس مرکزی موضوع کے تحت سیرت پروگرام 17- 1445ھ کے انعقاد کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعہ کیا ہے۔
خادمین امت کی جانب سے انعقاد پزیرسیرت پروگرام 17- کے تحت پرائمری سے لے کر سینئر کالج کے طلباء کیلئے مختلف مقابلہ جات منعقد کرنے جارہی ہے جس کی تفصیلات اس طرح ہیں۔(1) جماعت پنجم تاہفتم کے طلباء کیلئے زبانی کوئز جس میں تین طلباء کی ایک ٹیم ہوگی۔ ضلع سطح پر اول، دوم اور سوم آنے والی ٹیمیں ریاستی فائنل کیلئے کوالیفائی ہوں گی۔ اس کوئز کیلئے کوئز بک مفت رہے گی اور داخلہ فیس فی طالب علم 70روپئے ، داخلہ کی آخری تاریخ 10؍نومبر2023ء ہے۔ ضلع سطح پر اول ، دوم، سوم ٹروفی/میڈل اور سنددی جائے گی۔ ریاستی نقد انعامات 3000 ،2000 اور1000 نقد ٹروفی اور سند دی جائے گی۔ (2) کوئز بک ہی پرمبنی MCQ Paper لیاجائے گا جو 7جنوری کو ہوگا ۔گروپ Aہشتم تا دہم ، لڑکے لڑکیوں میں علاحدہ مقابلہ ، گروپB جونیئر وسینئر کالجس لڑکے لڑکیوں میں مشترکہ مقابلہ ، یکساں نمبر آنے کی صورت میں 20جنوری 2024ء کو ناندیڑ میں دوسرا پیپر لیاجائے گا اورریاستی نتائج کا اعلان ہوگا۔ داخلہ فیس 100 روپئے اور کوئز بک فری دی جائے گی ۔ داخلہ کی آخری تاریخ 10 دسمبر رکھی گئی ہے۔ اس میں بھی ضلع سطح پر اول ،دوم اور سوم انعامات رہیں گے اور ریاستی سطح پر بھی 3000 ،2000 اور1000نقدکے ساتھ ٹروفی اور سند ریاستی انعامات رہیں گے۔
(3) لیکچر سیریز مقابلہ بعنوان ایمان مفصل کی تشریحات۔ شریک طلباء لیکچر کو بغور سماعت فرمائیں گے اور لیکچر کے فوری بعد 50 سوالوں کا MCQ Paper حل کریں گے۔ اس مقابلہ میں بھی گروپ A ہشتم تا دہم لڑکے لڑکیوں میں علاحدہ مقابلہ ، گروپBجونیئروسینئر کالج لڑکے لڑکیوں میں مشترکہ مقابلہ۔ یکساں نمبر لینے والوں میں قرعہ نہ کرتے ہوئے 20جنوری کو دوسرا پیپر لیاجائے گا اور ریاستی نتائج کا اعلان ہوگا۔ داخلہ فیس 100 روپئے اور داخلہ کی آخری تاریخ لیکچر کی تاریخ سے ایک دن پہلے تک ۔ ضلع سطح پر اول ، دوم ،سوم ٹروفی /میڈل اور سند انعام دیاجائے گا جبکہ ریاستی نقد انعامات میں 3000 ،2000 اور1000 روپئے نقد کے ساتھ ٹروفی و سند ،اول ،دوم، سوم انعامات رہیں گے۔
(4): بحث ومباحثہ Debateیہ راست ریاستی مقابلہ ہوگا اور صرف لڑکے اس میں شامل ہوں گے۔ دیئے گئے موضوع پر دوطلباء کی ٹیم Debate کرے گی ، ایک طالب علم موافقت میں اور ایک مخالفت میں اپنی بات رکھے گا جس کیلئے ہرٹیم کو صرف 7 منٹ دیئے جائیں گے ۔ گروپA ہشتم تا دہم کیلئے موضوع : ’’سوشل میڈیا مضر یا مفید ‘‘اور گروپ B جونیئر وڈپلومہ کالج کیلئے موضوع:’’ اسلام کا فروغ ۔ اخلاق سے یا تلوار سے‘‘۔ ہر ضلع سے اول رجسٹریشن کرنے والی پانچ ٹیمیں ہی حصہ لے سکیں گی ۔ یہ مقابلہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 18 نومبر 2023ء کو صبح10 بجے سے ہوگا۔ داخلہ فیس فی طالب علم 100 روپئے رکھی گئی ہے ۔ داخلہ کی آخری تاریخ 10 نومبر 2023ءہے۔ ہرضلع سے ڈسٹرکٹ ٹاپر ٹیم کو ٹروفی/ میڈل اور سند دی جائے گی۔ ریاستی اول ،دوم، سوم کیلئے بالترتیب 3000 ،2000 اور1000 نقد کے ساتھ ٹروفی اور سند دی جائے گی ۔ تمام انعامات جلسہ تقسیم انعامات میں دیئے جائیں گے۔
(5): المغازی اسٹیٹ کراٹے چمپئن شپ مورخہ 19نومبر2023ء کو صبح 10بجے سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ہوگی جو راست طورپر ریاستی مقابلہ ہوگا جس میں 10 سال سے 25سال عمر کے گروپ بنائے جائیں گے۔ انٹری فیس فی کس 100روپئے رہے گی۔ ہر کیاٹگری سے ونر اور رنر اپ کے علاوہBest Player of TournamentاورMan of the Tournament بھی دیاجائے گا ۔ آر۔جے اسپورٹس کلب اورنگ آباد کے انصرام سے یہ چمپئن شپ لی جائے گی۔ داخلہ کی آخری تاریخ 10نومبر2023ء ہے۔ داخلہ کے خواہش مند کراٹے انسٹرکٹرس جناب اظہر قاضی سر9766608365 اور جناب نصر اللہ حسن قادری 9579487496سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
(6): کھیل مقابلے: گروپ A پنجم تاہفتم (لڑکیاں) کھوکھو، دوڑ اور رسی مقابلہ ۔ گروپBہفتم تانہم (لڑکے) کبڈی، دوڑ اور گولہ پھینک (ناندیڑ میں سائیکل ریس بھی) داخلہ فیس فی طالب علم فی مقابلہ 50 روپئے ۔ یہ مقابلے صرف ضلع سطح پر ہی ہوں گے۔ جس میں اول، دوم، سوم کو ٹروفی / میڈل اور سند دی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ آرگنائزرس اپنی سہولت سے ان مقابلوں کا انعقاد کرسکتے ہیں۔ ناندیڑ میں یہ مقابلہ 14 جنوری 2024ء کو ہوں گے۔
سیرت پروگرام 17- 1445ھ حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صاحب صدر دارالقضاء حیدرآباد اور حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر احمد ندوی صاحب کی سرپرستی میں اور حضرت مولانا مفتی محمد کوثر آفاق صاحب صدر دارالقضاء پربھنی،حضرت مولانا مفتی محمد ایوب صاحب صدر دارالقضاء ناندیڑ اور محترم جناب ایڈوکیٹ محمد عبدالرحمن صدیقی صاحب کی نگرانی میںمنعقد ہورہاہے۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ، پربھنی ، ہنگولی ، جالنہ، اورنگ آباد ، بیڑ، اودگیر ، ایوت محل، واشم ، آکولہ ، بلڈھانہ ، ناگپور ، مالیگاؤں، بھیونڈی ،تھانہ، ممبئی ، رائے گڑھ، شولاپور، تلنگانہ کے نرمل، بھینسہ ، نظام آباد ، عادل آباد اور آندھرا کے گنٹور اور پلناڈو اضلاع میں منعقد ہوگا۔ ہرضلع میں مذکورہ مقابلوں کی تفصیلات فولڈر کی شکل میں طلباء تک جائے گی۔ آخر میں مرکزی جلسہ 20،21 جنوری 2024 کوناندیڑ میں ہوگا۔
واضح ہو کہ ناندیڑ میں ناندیڑ شمال، ناندیڑ جنوب ،قندہار، بھوکر ، اردھاپور، مدکھیڑ، دیگلور، بلولی، دھرم آباد ، حدگاؤں ان تعلقہ جات میں تعلقہ سطح پر کوئز ہوگا اور لیکچر لیے جائیں گے اور MCQ Paperکیلئے مراکز بنائے جائیں گے۔
مرکزی جلسہ میں ریاستی انعامات کے علاوہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کل ہند مقابلہ نویسی کے نتائج اور انعامات کی تقسیم بھی ہوگی جس کیلئے پورے ملک سے علماء و دانشوران تشریف لائیں گے۔ اور حسب سابق ضلع سطح پر مثالی معلم، معلمہ، صحافی اور مثالی استاذ کے ایوارڈ، ریاستی سطح پر حضرت ابوہریرہؓ ایوارڈ، بنیان مرصوص ایوارڈ،سرسید احمد خان ایوارڈ، مرزا غالب ایوارڈ اور صحافت کے میدان میں ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
خادمین امت کے امیر جناب عابد خان حمید خان نے طلبہ و طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ ناندیڑ میں داخلہ مراکز (1) اقصی ملٹی سروسز، نزد نشیمن ہوٹل، دیگلور ناکہ، ناندیڑ (2) لکی بک سنٹر، جنگم واڑی روڈ، نظامی کالونی، سری نگر ناندیڑ (3) کوئنس کلیکشن گلی نمبر 21، مین روڈ، پیر برہان نگر ناندیڑ۔
دیگر تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ فرحان دیشمکھ(ڈسٹرکٹ آرگنائزر) 8600100521 ، محمد داؤد سر 9421291815، ظہیرالدین انعامدار 9850873285۔ (بہنوں کے لئے۔ 8329492023 ، 8668588853 )

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے