कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مر حوم ا یڈوکیٹ محمد بہا ؤالدین صا حب کی یا د میں ریا ستی مثالی معلم ایوارڈ کی باوقار تقریب کا انعقاد

ناندیڑ:3؍اکتوبر ( پریس ریلیز) یہی حُسن خیال رکھنے والی علم دوست ما ہر تعلیم شخصیت مر حوم ا یڈوکیٹ محمد بہا ؤالدین صا حب کی یا د میں با نو ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سو سائٹی نیز فروغ اردوسوسا ئٹی، ناندیڑ کے اشتراک سے ریا ستی ـــ مثالی معلم ایوارڈ کی با وقار تقریب 2اکتوبر بروز پیر شہر کے اُردو گھر دیگلور نا کہ ناندیڑ میں منعقد ہو ئی ۔ اس تقریب میں بطور صدر ریا ستی اسمبلی کے رکن ومرٹھواڑہ حلقہ اسا تذہ کے آمدار جناب وکرم وسنت راؤ کاڑے صا حب نے شرکت کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مرحوم کے دیرینہ رفیق جناب سراج دیشمکھ صا حب، سا بق رکن اسمبلی بیڑ ، جناب محمود صدیقی(آفیسر آن اسپیشل ڈیو ٹی ما نو حیدراباد)، سمیع صدیقی صا حب (ڈا ئر کٹر ما نو حیدرآباد )،محترم مفتی ایوب قا سمی صا حب(خطیب و امام مسجد وزیرآباد)، جناب ڈی۔بی جا مبھرو نکر (ممبر کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی) نے اپنی شرکت درج کرا ئی۔ جلسہ کی کا ر وائی کا آغاز تلا وت کلام پا ک سے ہوا۔ اُس کے بعد اُمیراء فا طمہ (بی ایس سی) کی طا لبہ اپنی مترنم آواز میں نعت رسول مقبول پیش کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد بدیع الدین جو کہ مرحوم ا یڈوکیٹ محمد بہا ؤالدین صا حب کے فرزند ارجمند ہیں ،انھوں نے تمہیدی کلما ت کے ذریعہ پروگرام کی غرض و غا یت بیان کرتے ہوئے اپنے عزا ئم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ ریا ستی مثالی معلم ایورڈ دینے کا یہ سلسلہ ہر سال جا ری رہے گا۔ مسعود علی صا حب نے مرحوم کے تعلق سے اپنے تجربات کا اظہار کیا۔ ریا ست بھر سے منتخب شدہ 18 معلمین میں سے 17معلمین اور مقا می 6 معلمین کو ریا ستی مثالی معلم ایوارڈ سے نوا زہ گیا۔ یہ ایوا رڈ جنا ب صدر اور مہمانان کے ہا تھوں تقسیم کئے گئے۔اس کے بعد اپنے صدارتی خطاب کے ذریعہ جناب وکرم کا ڑے نے حکومت کی پالسیوں سے سامعین کو واقف کروایا ۔ پروگرام میں عمائدین شہر، اسا تذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔ جناب محمد انورالدین کے شکریہ کے سا تھ اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ ـ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے