किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عوامی شرکت کے ساتھ ایک مؤثر یوگا ڈے کا اہتمام کریں:ضلع کلکٹر ڈاکٹر کرن پاٹل

21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے؛ ضلع کلکٹر نے لیا تیاریوں کا جائزہ

ملکاپور:17/جون ( محمد احسان سر ) حاصل کردہ معلومات کے مطابق 21 جون کو منائے جانے والے بین الاقوامی یوگا ڈے International Yuga Day کے پس منظر میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر کرن پاٹل نے بروز پیر کو یوگا ڈے کی تیاریوں کے سلسلے میں افسران کی ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات دی کہ ‘عوامی شرکت کے ساتھ مؤثر یوگا ڈے کا انعقاد کریں. اس میٹنگ میں ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر سوہاسینی گونیوار، ڈپٹی کلکٹر سمادھان گایکواڑ، ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر جے شری ٹھاکرے، تمام سب ڈویژنل افسران، تحصیلدار، گٹ وکاس آفیسرز اور میونسپل کونسلوں کے چیف آفیسرز موجود تھے۔ اس میٹنگ میں یوگا ڈے کے انعقاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر پاٹل نے کہا کہ 21 جون 2025 یوگا ڈے کے پروگرام کھلے اور آسانی سے قابل رسائی جگہوں پر منعقد کیے جائیں جہاں شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں شرکت کر سکیں ایسی جگہوں کا معاںٔنہ کیا جاںٔے اور انھیں ضروری سہولیات فراہم کی جاںٔیں اور ایسی جگہوں پر یوگا ڈے کا انعقاد کیا جاںٔے تاکہ لوگوں کو پہچنے میں آسانی ہو. انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی نمائندوں اور سنستھاؤں ( تنظمیں ، ادارے ) کا ہونا ضروری ہے، ساتھ ہی ضلع کے ممبر آف پارلیمنٹ MP، ایم ایل ایز MLAs, مقامی عوامی نمائندے، سماجی تنظیمیں، مذہبی ادارے، این جی اوز NGOs اور نامور شہریوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جاںٔے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگا کو طرز زندگی کا ایک اہم حصہ بنانے کے لیے ہر جزو کی اس میں شرکت ضروری ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ یوگا ڈے کے لیے تربیت یافتہ اور تجربہ کار یوگا انسٹرکٹرز Instructors کا تقرر کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ، شہری اور دیہی علاقوں میں زیادہ آبادی والے دیہاتوں میں پروگرام منعقد کیے جائیں، اور یوگا ڈے اور یوگا کے متعلق بیداری کا ماحول سازگار کیا جاںٔے انہوں نے ہدایت کی کہ یوگا کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی جائے۔ میٹنگ کے آخر میں کہا کہ تمام ایجنسیوں کو آپس میں مل کر کام کرنا چاہیے اور یوگا ڈے کے پروگرام کو نہایت ہی خوبصورت نظم سے کامیابی کے ساتھ انجام دینا دیں۔ انہوں نے ضلع بھر کے لوگوں سے اپنے اپنے مقامی سطح پر انتظامیہ کی طرف سے منعقد ہونے والے یوگا ڈے پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے .صحت مند ماحول کی تشکیل کا مقصد بتاتے ہوئے بلڈھانہ ضلع کلکٹر ڈاکٹر کرن پاٹل نے وضاحت کی ہے کہ یوگا صرف ایک سرگرمی نہیں ہے بلکہ ایک صحت مند طرز زندگی کے طرف لے جانے والا ایک اہم راستہ و اہم حصہ ہے اس متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور لوگوں نے بھی باقاعدگی کے ساتھ یوگا کرنا چاہیے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے