किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سابق کارپوریٹر عبدالرزاق قریشی سپرد لحد

ناندیڑ۔ 16؍ جون ( نامہ نگار ):یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے سابق کارپوریٹر عبدالرزاق قریشی (۷۸؍ سال ) کا مختصر علالت کے بعد ۱۶؍ جون بروز پیر کو دوپہر سوا بارہ بجے کے قریب انتقال ہو گیا۔ مرحوم کو کچھ دنوں سے گردوں کے امراض کی شکایت ہونے کے سبب انہیں ڈائلا سیس بھی کیا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اپنے مکان پر ہی آرام فرما رہے تھے۔ آج سوا بارہ بجے کے قریب انہوں نے اس جہاں سے رخصت لی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قریشیہ بارہ امام ، منیار گلی ، ناندیڑ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر رشتہ داروں کے علاوہ ناندیڑ شہر کے مختلف پارٹیوں کے سیاسی قائدین، سابق کارپوریٹر س ، ایڈوکیٹ ، ڈاکٹرس، صحافی، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران ، تاجرین ، سماجی کارکنان اور قریشی برادری کے ذمہ دارن کے علاوہ معزز شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔ مرحوم عبدالرزاق قریشی نے ۱۹۹۲؍ میں پہلی بار میونسپل کونسل میں کونسلر کے طور پر منتخب ہو کر اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔ ۱۹۹۷؍ میں میونسپل کارپوریشن کے پہلے عام انتخابات میں بھی ان کی اہلیہ نے کامیابی حاصل کی ۔ ۲۰۰۲؍ اور ۲۰۰۷؍ میں وہ خود مسلسل دو بار کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے۔ ناندیڑ شہر کے مشہور تعلیمی ادارے قریش ایجوکیشن سوسائٹی کے وہ ذمہ دار بھی رہے اور ان کا شمار ناندیڑ شہر کے معروف تاجر چرم کے طور پر ہوتا تھا۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندا ن عبدالمجید قریشی، کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے شہر صدر عبدالعزیز قریشی، عبدالسلیم قریشی، عبدالباری قریشی اور پوتے پوتیاں شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور اہل خانہ کو صبر جمیل دیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے