किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں بقر عید سے قبل بڑی کارروائی، 14 لاکھ 67 ہزار روپئے مالیت کے 38 جانور ضبط، چار افراد گرفتار

ناندیڑ:31؍مئی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ میں قربانی کے ارادے سے غیرقانونی طور پر گائے نسل کے جانوروں کو باندھ کر رکھنے اور منتقل کرنے کے معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 38 جانوروں سمیت مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار روپئے کا مال ضبط کیا ہے جبکہ چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار اور ایڈیشنل ایس پی کھنڈے راؤ دھرنے کی ہدایت پر کی گئی، جس کی نگرانی ڈی ایس پی سشیل کمار نائک نے کی۔ پولیس نے ناندیڑ دیہی ، اتوارہ اور ایئرپورٹ اسٹیشن کی حدود میں ٹائر بورڈ کمان، رام رحیم نگر، مدینہ نگر، گنگا نگر اور آسرانگر جیسے علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 30 مئی کو چھاپے مار کر سمیر قریشی، محمد ارباز ، محمد وسیم اور شیخ انور کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے جانور برآمد ہوئے۔ ان کے خلاف جانوروں پر ظلم اور غیرقانونی ذبیحہ کے ارادے سے رکھنے کے تحت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے