किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امداد کی آڑمیں صہیونی ڈرامہ فلسطینیوں کو بھوک سے مارنے کا نیا ہتھیار ہے:عبدالملک الحوثی

صنعاء:یمن کی انصار اللہ تحریک کے قائد عبدالملک الحوثی نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے اسرائیلی منصوبے کو ایک صریح "صہیونی تماشا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غاصب اسرائیل کا ایک منظم حربہ ہے، جس کے ذریعے وہ فلسطینی عوام کو دانستہ طور پر بھوک کے شکنجے میں جکڑنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل غزہ کے لاکھوں بے بس اور مظلوم فلسطینیوں کو خوراک کے معمولی اور نہ ہونے کے برابر حصے کے انتظار میں تنگ و تاریک علاقوں میں زبردستی ٹھونس رہا ہے، جب کہ ہزاروں خوراک سے لدی گاڑیوں کو جان بوجھ کر غزہ کے دروازوں پر روک کر گلنے سڑنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔عبدالملک الحوثی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان بین الاقوامی طاقتوں پر شدید تنقید کی جو قابض اسرائیل کے اس ظالمانہ نظامِ تقسیم کو قبول کر کے نہ صرف بین الاقوامی قوانین، انسانی اقدار اور حقوقِ انسانیت کی پامالی پر رضامندی ظاہر کر رہے ہیں، بلکہ فلسطینی عوام کے خلاف اس مشترکہ جرم میں برابر کے شریک بھی بن چکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہزاروں فلسطینی بچے اس وقت غزہ میں فاقہ کشی کی وجہ سے موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، جب کہ علاقے کا صحت کا نظام تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل کا اصل مقصد غزہ کو اس کے اصل باشندوں سے خالی کر کے اس پر مکمل قبضہ جمانا ہے۔عبدالملک الحوثی نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کسی عارضی انسانی بحران کی نہیں، بلکہ ایک جاری نسل کش جنگ کا چہرہ ہے، جو 600 سے زائد دنوں سے فلسطینی قوم پر مسلط ہے۔ اس میں نہ صرف قتلِ عام اور جبری نقل مکانی شامل ہے بلکہ دانستہ فاقہ کشی جیسے انسانیت سوز مظالم بھی اس جنگ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل رات کے اندھیرے میں جان بوجھ کر بچوں اور بے گھر افراد کو نشانہ بناتا ہے، جیسے حالیہ دل دہلا دینے والا سانحہ، جس میں ایک فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے نو معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔ یہ محض ایک واقعہ نہیں بلکہ وہ مستقل دردناک حقیقت ہے جس کا سامنا ہر فلسطینی گھرانے کو روز ہوتا ہے۔عبدالملک الحوثی نے مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہاں قابض اسرائیل نئی غیرقانونی بستیاں تعمیر کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ فلسطینیوں کو شہید، گرفتار اور ان کے گھروں کو نذر آتش کر کے ان کی فصلیں تباہ کی جا رہی ہیں، تاکہ انہیں زبردستی ہجرت پر مجبور کیا جا سکے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے