किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس آئی او اردھاپور کے زیر اہتمام کیریئر گائیڈنس اور جلسہ تہنیت کا کامیاب انعقاد

اردھاپور، 29 مئی(پریس ریلیز)اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) اردھاپور یونٹ کی جانب سے آج بروز جمعرات ایک شاندار کیریئر گائیڈنس و جلسہ تہنیت کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مقررین نے شرکت کی اور مفید مشوروں سے نوازا۔پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی برادر مستجاب خاطر (اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی)، برادر سیماب خان (صدر حلقہ، SIO ساؤتھ مہاراشٹرا)، اور برادر راشد عدنان (سیکرٹری حلقہ، SIO ساؤتھ مہاراشٹرا) نے شرکت کی۔ ان مقررین نے نوجوانوں کو روایتی کورسس جیسے NEET اور JEE کے ساتھ ساتھ موجودہ دور میں ابھرتے ہوئے دیگر شعبوں جیسے سماجی علوم، طبعی علوم، سیول سروسز اور میڈیا کی اہمیت سے بھی روشناس کرایا۔مقررین نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عمومی رجحان صرف چند مخصوص شعبوں تک محدود ہو چکا ہے، جبکہ معاشرے کی ہمہ جہت تعمیر کے لیے دیگر شعبہ جات بھی نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ کو متبادل مگر باوقار اور بامقصد پیشہ ورانہ راہوں سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ تقریباً 40 طلبہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی اور تحائف تقسیم کیے گئے۔پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا، جس میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ ان نوجوانوں کو اپنے تعلیمی سفر میں رہنمائی عطا فرمائے اور انہیں قوم و ملت کے لیے مفید فرد بننے کی توفیق دے۔آمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے