किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آخر TAIT و D.EL.Ed امیدواروں کے امتحان تاریخ و سینٹر میں تبدیلی

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی کوشش کامیاب

پربھنی :28؍مئی(ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) ٹیچراپٹیٹیوڈ اینڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ (TAIT) اور ،D.EL.Ed کا امتحان 2 جون 2025 سے 12 جون 2025 کے درمیان ایک ہی وقت میں لیا جانے والا تھا، جس سے امیدواروں کا بڑا تعلیمی نقصان اندیشہ تھا ۔ جس پر فوراً اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 نے مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایگزامنیشن کے چیرمین ڈاکٹر مہیش پالکر ، کمشنر انورادھا اوک میڈم سے تحریری مطالبہ کیا نیز فون پر گفتگو کی ، مطالبہ کیا تھا کہ ڈی ایل ایڈ D, EL.Ed امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کا مطالبہ مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل اف ایگزامنیشن نے قبول کر لیا ، ڈی ایڈ کے امتحان ٹائم ٹیبل میں کچھ امیدواروں کی تبدیلی کی ، چند امیدواروں کے ڈی ایڈ امتحان ٹائم ٹیبل ، سینٹر میں تبدیلی کی اور امیدواروں نے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کیا۔ جس پر تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے چیرمین ڈاکٹر مہیش پالکر، و کمشنر انورادھا اوک میڈم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ساجد نثار احمد نے بتایا کہ ڈی ایڈ کے کچھ امیدواروں کے امتحان کی تاریخ ، سینٹر،تبدیل ہو کر ملنا شروع ہو گئی ہے ۔کچھ امیدواروں کے ہال ٹکٹ پر امتحان کی تاریخ ، سینٹر، تبدیل کر کے مل رہے ہیں۔ نیز TAIT امتحان کے چند امیدواروں کے بھی امتحانی مراکز تبدیل کیے گئے ہیں ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے