किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پہلی مرتبہ … قاہرہ کی سڑکوں پر ٹریفک روبوٹس

قاہرہ:28؍مئی:مصری وزارتِ داخلہ نے دار الحکومت کی سڑکوں پر پہلی بار "ٹریفک روبوٹ” کا تجربہ شروع کر دیا ہے، اور یہ تجربہ اس نئے زون میں کیا جا رہا ہے جہاں وزارتوں کے دفاتر واقع ہیں۔توقع ہے کہ سال 2025 کی دوسری شش ماہی کے دوران اس روبوٹ کو ٹریفک کے انتظام کے لیے جدید ترین آلے کی حیثیت سے باقاعدہ طور پر اختیار کر لیا جائے گا۔ یہ روبوٹ ٹریفک اہل کاروں کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی کو منظم کرنے میں کام کرے گا، جو وزارت کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد جدید اسمارٹ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹریفک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کوئی نیا اقدام نہیں، کیوں کہ وزارتِ داخلہ کئی برسوں سے جدید ریڈار آلات استعمال کر رہی ہے جو آٹھ لینوں والی شاہ راہوں کا احاطہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ خلاف ورزیوں کو بہت زیادہ درستگی کے ساتھ ریکارڈ کر سکتے ہیں، یہ بات مقامی میڈیا نے بتائی۔ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی کہ اس وقت ڈرون طیاروں کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کی نگرانی، سڑکوں اور شاہراہوں کی حالت کی تصویر کشی، اور فضائی مناظر کی فلم بندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے "ٹریفک روبوٹ” کو انسانی عملے پر انحصار کم کرنے، ٹریفک اہل کاروں کی معاونت، سڑکوں پر خدمت کی فراہمی، ٹریفک منظم کرنے، ہجوم سے بچنے، اور خلاف ورزیوں کی نگرانی کے ذریعے حادثات کی روک تھام کے مقصد سے استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس نئے روبوٹ کو حالیہ دنوں میں دار الحکومت کے انتظامی علاقے میں، خاص طور پر وزارتوں کے نئے زون کے آس پاس، آزمایا گیا ہے جہاں اسے ٹریفک اہل کاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے جانچا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے