किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مومنوں سال کے سب سے قیمتی ایام یوں ہی ضائع نہ ہو جائیں

از قلم: محمد سرور شریف یوسف شریف
معلممؤیدالمسلمین پرائمری اسکول پربھنی و ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز
9960451708

قارئین رمضان المبارک کے بابرکت شب و روز رخصت ہونے کے دو مہینے بعد پھر سے اللہ تعالی کی جانب سے مقررہ کردہ عزت ، رحمت و عظمت پر مشتمل سال کے سب سے قیمتی ایام یعنی ماہ ذالحجہ کے دس دن ہم پر سایہ فگن ییں اللہ نہ کرے سستی ، کاہلی ، لاپرواہی ، غفلت میں یہ قیمتی ایام بغیر عبادت اور فضول کاموں میں گزر جائیں اس لیے ان ایام میں اخلاص کے ساتھ عبادت کے لیے عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت سے واقف ہونا ضروری ہے عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت کے لیے یہی بات کافی ہے کہ سید الایام یعنی سال کے تمام دنوں کا سردار ” یوم عرفہ ” عشر ذی الحجہ ہی میں آتا ہے اور اس دن کی یعنی یوم عرفہ کی خود اپنی ایک شان ، عظمت اور اپنی ایک فضیلت ہے آیات قرانی اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ماہ ذی الحجہ اور اس میں بھی عشرہ ذی الحجہ کے 10 دنوں اور 10 راتوں کی عزت ، عظمت و حرمت معلوم ہوتی ہے چنانچہ ماہ ذی الحجہ اور خاص کر ذالحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت و اہمیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نقل فرماتے ہیں کہ سال کے کسی بھی دن میں اللہ تعالی کو کوئی نیک عمل اتنا پسند نہیں جتنا ان دس دنوں میں پسند ہے ( بخاری حدیث کا حصہ ) یہی حدیث ترمذی اور ابن ماجہ شریف میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے اس اضافے کے ساتھ نقل کی گئی ہے کہ ان دنوں میں روزے کا ثواب سال بھر کے روزوں کے برابر ہے ان میں سے ( 9) دنوں میں روزہ رکھا جا سکتا ہے دسویں دن عید کا ہے اس میں روزہ نہیں رکھ سکتے ہیں اسی طرح اس عشرے کی فضیلت سے متعلق یہ بات بھی حدیث میں نقل کی جاتی ہے کہ عشرہ ذی الحجہ کی راتوں میں سے ہر رات کی عبادت کا ثواب شب قدر کی عبادت کے برابر ہے مزید اس کی فضیلت کے بارے میں آتا ہے کہ جس طرح اللہ تعالی نے ہفتے کے سات دنوں میں جمعہ کو اور سال کے 12 مہینوں میں رمضان کو اور رمضان کے تین عشروں میں آخری عشرے کو اپنے فضل و رحمت کا خاص عشرہ قرار دیا اسی طرح عشرہ ذی الحجہ کے پہلے عشرے کو بھی فضل اور رحمت کا خاص الخاص عشرہ قرار دیا ہے اسی خاص فضل کی بنا پر حج بھی ان ہی خاص ایام میں رکھا گیا ہے بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو ہر سال ان ایام میں عبادت کی توفیق ملتی ہے اور امسال بھی وہ خوش نصیب لوگ ان ایام کی آمد کے منتظر ہیں تاکہ اپنی ٹوٹی پھوٹی عبادتوں سے اپنے رب اللہ کو راضی کریں اپنی نیم شبی دعاؤں میں توبہ و استغفار کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگے اپنی حاجتوں کا ا پنے رب اللہ سے سوال کریں اللہ تعالی ہمیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل کریں اس مبارک عشرے کے ایک ایک لمحہ کی قدر دانی کی توفیق عطا فرماۓ اخلاص کے ساتھ دن میں اور رات میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے